وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی اور نومنتخب وزیر ذراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کےبعد اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا۔ پہلی بار دفتر آمد پر آفس اسٹاف کی طرف سے ان کا پھول کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کےمرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسد نقوی، وزیر اعلیٰ کے نامزد معاون خصوصی الیاس صدیقی، رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی، صوبائی رہنماوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد انکے ساتھ دفتر تشریف لائی۔
اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی نے کاظم میثم کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کروائی، خصوصا ً تمام حاضرین نے دعائے امام زمانہ کی تلاوت کی۔ نشست سنبھالنے کے فورا ًبعدصوبائی وزیر ذراعت نے سب سے پہلےٹیلیفونک کال قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اورمجاہد ملت آغا علی رضوی کو کر کے اطلاع دی اور ان سے خصوصی طور پر خیر و خوبی کیساتھ ذمہ داریوں سے عہدہ بر آ ں ہونے کی توفیق کی دعاؤں کی اپیل کی۔