وحدت نیوز(گلگت)صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان راجہ اعظم خان کی وزارت تعلیم کا قلمدان سنبھالنے کے بعد مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کا شکریہ ادا کرنے کیلئے صوبائی سیکرٹریٹ آمد۔
صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے حلقہ انتخاب میں بھرپور سپورٹ پر مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاللہ علاقہ اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے باہمی مشاورت سے کام کرینگے۔
ڈپٹی سکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی علامہ نیئرعباس مصطفوی، رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی، منتخب وزیر زراعت محمد کاظم میثم، سابق رکن اسمبلی حاجی رضوان اور دیگر تنظیمی رہنماؤں نے خیر مقدم کیا۔
ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے صوبائی وزیر تعلیم کوان کی کامیابی اور وزیر تعلیم منتخب ہونے پر مبارک پیش کی اور آئندہ بھی مل کرصوبے کی تعمیر وترقی اور تعلیم کے فروغ کیلئے مشترکہ جدوجہد کا عزم کیا ۔