شدید سردموسم اور برف باری کے باوجود ایم ڈبلیوایم کے رکن جی بی اسمبلی شیخ اکبر رجائی اور دیگر قائد ین کا کھرمنگ میں فقید المثال عوامی استقبال

09 December 2020

وحدت نیوز(کھرمنگ) مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سکریٹری جنرل رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی کی صوبائی سکریٹری جنرل آغا علی رضوی اور تنظیمی رہنماؤں کے ہمراہ کھرمنگ آمد پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔ کھرمنگ کے اولین گاؤں مہدی آباد سے لیکر شیخ اکبر رجائی کے آبائی علاقے باغیچہ پہچنے تک جگہ جگہ پھولوں کے گلدستے، مالا و ہار، بلتی روایتی فیختب اور کئی جگہے تحفے کے بطور "ظو اور پہاڑی بیل" لیکر خیرمقدم کیلئے عوام کا سمندر امڈ آیا۔ "شکریہ شکریہ آغا علی شکریہ" اور "مبارک مبارک شیخ رجائی مبارک" کے نعروں سے کھرمنگ گونجتا رہا۔

 غاسینگ، مادھوپور، گوھری، طولتی، میوردو اور کھرمنگ خاص میں آغا علی رضوی کی قیادت میں آنیوالے کاروان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب اور عوام کیطرفسے خوشامدید کا اہتمام کیا گیا تھا۔ طولتی کے عمائدین کیطرفسے منعقدہ جلسے میں مقامی عوام و عمائدین کیطرفسے صوبائی سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مرکزی قائد ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور رہنماؤں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا کہ انکی بدولت کھرمنگ کے توانا آواز شیخ اکبر رجائی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں نمائندگی ملی۔

 آغا علی رضوی اور شیخ اکبر رجائی نے عوام کے والہانہ استقبال اور جزبات کا شکریہ ادا کیا۔ کھرمنگ خاص پہنچے تو اسلامی تحریک کے ضلعی سربراہ علامہ سید اکبر شاہ رضوی نے اہالیان علاقہ کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔ مقامی جوانوں کیطرفسے آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ شیخ اکبر رجائی کے آبائی علاقہ باغیچہ میں کاروان وحدت کا فقید المثال استقبال۔ سخت سردی اور مسلسل برفباری کے باوجود لوگوں کے جوش و جذبے کی گرمایش نے استقبالیہ پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔

 علمائے کرام کی بڑی تعداد نے اسٹیج کو رونق بخشی۔ ضلعی صدر اسلامی تحریک پاکستان آغا اکبر شاہ رضوی اور اساتیز جامعہ محمدیہ کھرمنگ سے استقبالیہ کاروان کا حصہ بنے باغیچہ کے مردوزن ، پیرو جوان روایتی فیختب ، پھولوں کے گلدستے اور مالے لیکر معزز مہمانوں کو مبارکباد دیتے نظر آئے۔

 استقبالیہ تقریب کا خطبہ استقبالیہ بزرگ عالم دین شیخ حیدر شریفی صاحب نے پیش کیا، آپ نے کھرمنگ کی توانا ترین آواز، متحرک ترین سماجی و سیاسی شخصیت کو انکے انتھک کوششوں اور مجلس وحدت کیساتھ مخلصانہ وابستگی کی بنیاد پر گلگت بلتستان اسمبلی میں عوامی نمائندگی کیلئے نامزدگی پر قائدوحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، تمام مرکزی قائدین، مجاہد ملت آغا علی رضوی، صوبائی سکریٹری سیاسیات کاچو ولایت علی خان اور تمام صوبائی قائدین کا ذرین الفاظ میں شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ انشاللہ شیخ اکبر رجائی صاحب اس اہم عوامی ذمہ داری اور آزمایش میں سرخرو ہوکر قوم و ملت کیلئے رول ماڈل کی حیثیت میں خدمات بجا لائیں گے۔

 تقریب سے صوبائی سکریٹری سیاسیات کاچو ولایت علی خان، امیدوار جی بی اے علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی، سکردو ہے ضلعی سربراہ شیخ فدا علی ذیشان، ضلعی صدر پاکستان اسلامی تحریک علامہ سید اکبر شاہ رضوی، رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی، اور مجاہد ملت آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree