وحدت نیوز(فیصل آباد) رہنما مجلس وحدت مسلمین اورصوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان کے طلباء کو درپیش مسائل کے حوالے سے باہمی گفت و شنید ہوئی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ آپکی گلگت بلتستان کے طلباء کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہے اور انکے مسائل کو سر فہرست رکھتے ہیں جس کے لئے پورے خطے کے عوام آپکے شکر گزار ہے اور امید رکھتے ہیں آئندہ بھی گلگت بلتستان کے طلباء جو کہ گوناگوں مسائل کا شکار ہوتے ہیں انکے حل کے لیے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے لئے مختص کوٹے میں مزید اضافے کی ضرورت ہے تاکہ اس اعلیٰ تعلیمی ادارے سے مستفید ہو سکیں اور زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان کے طلباء یہاں سے زیور علم سے آراستہ ہو سکے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل نے کہا کہ طلباء کے مسائل حل کرنا ہماری زمہ داری اور فرائض میں سے ہیں تاہم گلگت بلتستان کے طلباء جو کہ دور دراز سے آکر یہاں تعلیم حاصل کرتے ہیں انکے منفرد مسائل ہوتے ہیں جن کو حل کرنے کی ہماری طرف سے کوشش ہوتی ہے اور مزید تمام مسائل کو حل کرنے،کوٹہ بڑھانے،ہاسٹل کے مسائل اور دیگر مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں گے۔