وحدت نیوز(اسلام آباد) معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان جمشید اقبال چیمہ سے منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر کامیاب نیشنل کسان کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نیشنل کسان کنونشن میں گلگت بلتستان کی بہترین ترجمانی اور گلگت بلتستان میں زرعی مواقع پر بہترین انداز میں گفتگو کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ملاقات کے دوران منسٹر ایگریکلچر نے گلگت بلتستان میں زرعی شعبے کو درپیش مسائل، چیلنجز مواقع اور حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی اور گلگت بلتستان میں زراعت، حیوانات اور ماہی پروری کے فروغ کے لیے وفاق کی جانب سے خصوصی معاونت کی گزارش بھی کی۔
اس موقع معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ارگینک اور سوپر فوڈز کی پیداواریت کو بڑھانے انکو مارکیٹ کرنے اور انکی ویلیو ایڈیشن سمیت گلگت بلتستان کو سیڈ پروڈکشن کا ہب بنانے، میڈیزسنل پلانٹ کی پروڈکس بنانے، فلوری کلچر کو فروغ دینے اور سوپر فوڈ بلخصوص بک ویٹ کی پیداواریت کو بڑھانے نیز پروسیسنگ پلانٹس اور ڈی ہائیڈریشن پلانٹس کے ذریعے پوسٹ ہاروسٹ لوزز کو کم کرنے وفاقی حکومت معاونت کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کو مستقبل آرگینک فوڈ اور سپر فوڈ میسنل فوڈ کا ہب بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے ابتدائی مرحلے پر بعض وادیوں میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور آرگینک ولیج قرار دیا جائے اور بعد میں اس میں توسیع دی جائے گی۔ جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ مصنوعی انسمینیشن کے ذریعے لائیوسٹاک میں امپرومنٹ لانے کے لیے کسانوں کی تربیت کی جائے اور ضروری آلات فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ میں میڈیسنل فوڈ پر اعلیٰ سطح پر کانفرنس کی جائے گی جس میں گلگت بلتستان کے میڈیسنل فوڈ اور پلانٹس کو خصوصی کوریج دی جائے گی۔