وحدت نیوز(سکردو) اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر علامہ شیخ میرزاعلی نگری کی قیادت میں آئی ٹی پی کے وفد کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری کی رہائش گاہ آمد۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال ، گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت اور کونسل انتخابات سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اسلامی تحریک کے رہنما شیخ احمد ترابی،ایڈوکیٹ شبیر حافظی،ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما ڈاکٹر مشتاق حکیمی،شیخ اشرف شگری،کاچو زاھد علی خان اور دیگر بھی موجود تھے۔