وحدت نیوز(سکردو) گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان نے کہا کہ پاکستان کے دفاع میں جاں نثاری کرنے والے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آئینی حقوق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تک حقوق کے حصول میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور اس راستے میں رخنہ ڈالنے والے اور رکاوٹیں حائل کرنے والوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں وفاقی پارٹیاں جب حکومت میں آئیں تو آئینی حقوق کو پس پشت ڈالا ہے اور جب اپوزیشن میں رہیں تو آواز بلند کیں۔جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے 2013 سے اب تک ان حقوق کے حصول میں وفاقی اور صوبائی سطح پر بھرپور کوشش کی ہیں اور حقوق کے حصول کے لیے ہر حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا کہا اور اسی پالیسی کے تحت 2020 الیکشن میں تحریک انصاف کی اتحادی بنی اور تحریک انصاف کی حالیہ کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید ہے جلد از جلد آئینی صوبے کا اعلان کرے۔آپ نے مزید کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم پارٹیوں سے بالاتر ہوکر حقوق کے حصول میں کوشش کرنی چاہئے۔