شیعیت نیوز: ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان حجت الاسلام ڈاکٹر مشتاق حکیمی نے روندو میں روندو یونائیٹڈ موؤمنٹ کی طرف سے منعقدہ یوم حسین ع کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ امام حسین علیہ السلام نے یزید کی طرف سے ہونے والی میرٹ کی پامالی پر صدائے احتجاج بلند کیا اور میرٹ کی بالادستی کے قیام میں ھر ممکن قربانی پیش کی اور میرٹ کی اس بالادستی کے قیام میں آپ کے تمام اصحاب اور اہل حرم نے بھی آپ کا بھرپور ساتھ دیا۔
حجت الاسلام مشتاق حکیمی نے جوانوں پر زور دیتے ہوئے فرمایا میرٹ کی بحالی ہم سب کا اولین اور وظیفہ ہےڈاکٹر حکیمی نے امام عالی مقام کا اپنے بھائی محمد حنفیہ کو لکھنے والے وصیت نامے کو میرٹ کا دستور قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ ہر حسینی کو اسی راستے پر گامزن ہوتے ہوئے ہر مشکل سے مقابلہ کرنا چاہیے اور قربانی درکار ہوئی تو حسینی جذبہ لئے ہوئے حسینی قربانی پیش کرنا چاہئے۔