وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ڈاکٹر مشتاق حکیمی نے بگاردو بالا، بگاردو تھنگ اور سورداس کا دورہ کیا اور مختلف شخصیات سے ملاقات کی۔انہوں نے بگاردو بالا کے ایک محلے میں واٹر سپلائی کی مشکلات کے پیش نظر وہاں پر پینے کا پانی پہنچانے کے لیے پائپ دینے کا اعلان کیا۔
سورداس میں وہاں کی شخصیات سے ملاقات کی اور علاقے کی مشکلات کا جائزہ لیا اور موجودہ پائپ کی خستہ حالی کے پیش نظر پائپ کی مرمت کے لیے وسائل فراھم کرنے کی حدالامکان تعاون کا عندیہ دیا۔اس دورے میں ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات مولانا محمد اسحاق صاحب بھی ھمراہ تھے۔
ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے وفد نے بگاردو تھنگ میں بھی مومنین سے ملاقات کی اور وہاں کے مسائل اور مشکلات کا قریب سے جائزہ لیا۔
ڈاکٹر حکیمی نے مومنین کو درس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف ترقیاتی کاموں پر فوکس ہونے کے بجائے مذہبی امور اور جوانوں کی تربیت پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
درس کے بعد مومنین نے اپنی مشکلات کا تذکرہ کیا اور ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے حد الامکان مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے جد و جہد کرنے کا عزم ظاھر کیا۔