وحدت نیوز(سکردو) ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا روندو کے مختلف سکولوں کا دورہ۔ رہنما ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان حجت الاسلام ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی اور مولانا محمد اسحاق نے روندو کے بعض سکولوں میں جاکر قریب سے وہاں کی تعلیمی مشکلات کا جائزہ لیا۔
ژھری مڈل سکول، سورداس مڈل سکول، بگاردو تھنگ بوائز پرائمری سکول اور ہائی سکول بگاردو ان سکولوں میں شامل ہیں جن کا دورہ کیا گیا۔
سکولوں میں اساتذہ، طلبہ اور طالبات سے ان کے لیے درپیش مسائل کو سنا اور متعلقہ محکمہ کے زمہ داروں تک مسائل پہنچانے اور حل کی کوشش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
روندو کے اکثر سکولوں میں مندرجہ ذیل مسائل فوری حل طلب ہیں۔
1. سال ختم ہونے کو ہے اور ابھی تک بہت سارے بچے کتابوں سے محروم ہیں۔
2. کمپیوٹر کی کلاس ہے لیکن عملی طور ہر سکھانے کے لئے کمپیوٹر موجود نہیں۔
3. اکثر سکولوں میں فرسٹ ایڈ کیٹ موجود نہیں جس سے چھوٹے مسائل بڑے بن سکتے ہیں۔
4. فرنیچرز کی حالت نہایت خستہ اور فرسودہ ہوچکی ہیں اور بعض سکولوں میں کمی بھی ہے۔
5. سکولوں میں اساتذہ کی تعداد بچوں اور کلاسوں کے مطابق مناسب نہیں ہے۔
6. سکولوں میں مطلوب کلاس روم نہیں جس کی وجہ سے ایک کمرے میں دو دو کلاسز ہورہی ہیں۔
7. اکثر سکولوں میں کو ایجوکیشن ہے جس سے مرد عورت کا باہمی فرق ختم ہورہا ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں معاشرے میں مختلف مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
محکمہ تعلیم ان مسائل کو فی الفور دور کرنے کی کوشش کرے اور کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کے لیے زمینہ فراہم کرے