وحدت نیوز(سکردو) 12 ربیع الاول کو ڈویژنل اینڈ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ڈویژنل کانفرنس ہال سکردو میں " رحمتہ للعالمین کانفرنس" منعقد کی گئی، جس میں سپیکر جی بی، صوبائی وزیر زراعت و رہنما ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم و دیگر صوبائی وزراء، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ، سکالز، دانشور اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔ اس سیرت کانفرنس میں حضور نبی پاک ص کے سیرت کے تمام پہلوں پر روشنی ڈالی۔
صوبائی وزیر زراعت و رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی پاک ص کی زندگی ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے جس میں معاشرے کے تمام افراد کو خواہ وہ جس شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے ہو، آپؐ کی ذات مبارک رول ماڈل ہے۔ آپؐ کی زندگی جس میں آپؐ کے اخلاق، حسن، طرز حکومت، طرز سیاست یعنی زندگی کے تمام پہلو ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ اور ہم آپؐ کی عملی زندگی سے نمونہ حاصل کرکے معاشرے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپؐ رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے اور آپؐ کی ذات مبارک تمام انبیاء کی علوم کا مجسمہ ہے۔ آپؐ نبوت کے عہدے پر فائز ہونے سے قبل ہی اپنی کردار و گفتار کے ذریعے اہل عرب کے دل جیت لئے تھے اور آپؐ کو صادق و امین کا لقب دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ قرآن اور سیرت محمدؐ کی روشنی میں تمام مسلمان مل کر کام کریں تاکہ مملکت پاکستان میں امن کی فضا برقرار رہیں اور وطن عزیز پاکستان عالم اسلام اور دوسری اقوام میں اپنی وقار بلند رکھ سکیں۔