منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و صوبائی رہنما ایم ڈبلیوایم محمد کاظم میثم کی زیرصدارت فوڈ سکیورٹی اینڈ نیوٹریشن کے حوالے سے اہم اجلاس

23 August 2022

وحدت نیوز(گلگت) سونی جواری فار پبلک پالیسی سنٹر میں منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم کی  زیرصدارت فوڈ سکیورٹی اینڈ نیوٹریشن کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ایگریکلچر، لائیوسٹاک، فشریز ڈپارٹمنٹ کے افسران کے علاوہ سونی جواری پالیسی سنٹر کے پالیسی میکرز، جی بی آر ایس پی اور اے کے آر ایس پی کے آفیسران سمیت فنانس ڈپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایگریکلچر لائیو سٹاک اور فشریز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں فوڈ سکیورٹی کے لیے حکومت کی طرف سے مختص خطیر بجٹ کی ترجیحات اور پانچ سالہ منصوبے پر گفت و شنید ہوئی۔

 اس موقع پر منسٹر ایگریکلچر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے زراعت بنیادی ترجیح دی ہے اور عام عوام کا اس شعبے سے تعلق ہے۔ اسی شعبے پر جامع منصوبہ بندی کی جائے تو فوڈسکیورٹی اور نیوٹریشن سمیت معاشی جمود جیسے اہم مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملانے کا مقصد انٹلیکچول اپروچ کے تحت زراعت کو جدید خطوط کے تحت استوار کرنا ہے۔ روایتی انداز سے زرعی شعبے میں کام جاری رہے تو اس شعبے میں بہتری کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ زرعی شعبے کی بہتری کے لیے کام کرنے والے تمام اداروں کو ایک چھت تلے جمع کرنے کا مقصد جامع منصوبہ بندی ہے اس میں اکیڈمییا کو ساتھ ملایا جائے گا۔ سابقہ ادوار میں اس اہم شعبے کو یکسر نظر انداز کیا جاتا رہا جسکا خمیازہ آج عام عوام غذائیت کی کمی،سٹنٹنگ جیسے مسائل اور زرعی شعبے کو کمرشلائزینگ کی طرف لے جانے کے لیے تیار نہ ہونے جیسے مسائل کے ساتھ بھگت رہے ہیں۔ جدید بنیادوں پر اے ایل ایف کام شروع کرے تو ایک سال کے اندر ٹرینڈ سیٹ کیا جاسکتا ہے جسکے بعد زرعی شعبے میں پیشرفت ہوگی۔ انہوں نے سبزیات، گندم، بھک ویٹ اور دیگر اہم سپر فوڈز، کیش کراپس کی معیاری بیچ، اہم پودوں کی جرم پلازم کی درآمد، فش فارمنگ، لائیوسٹاک کی پروموشن کسانوں کو دی جاسکنے والی ممکنہ سہولتوں، معاونت، تربیت اور ویلیو ایڈیشن پر ماہرین سے رائے لی۔

 انہوں نے کہا کہ اے ایل ایف کی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے 75میلین کا بجٹ مختص کیا ہے جوکہ اس بات کا غماز ہے کہ حکومت اس شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان سکیموں پر صحیح معنوں میں عملدرآمد ڈپارٹمنٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔ وقتا فوقتا مجموعی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس کے آخر میں سیکرٹری ایگریکلچر خادم حسین سلیم نے اے ایل ایف سیکٹر کے ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر تمام سٹیک ہولڈرز سے ماہرانہ رائے لے کر دوبارہ اجلاس میں پیش کرکے منظور کرنے کی ہدایات دی۔ سیکرٹری ایگریکلچر اور دیگر سٹیک ہولڈر کی طرف سے پانچ سالہ منصوبہ کم وقت میں بہترین انداز میں پیش کرنے کو سراہا جسکی بنیاد پر ہی طویل المیعاد منصوبے پر کام ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree