وحدت نیوز(سکردو) تندل چنداہ کی سڑک جو سیلابی تباہ کاری کی زد میں آگئی تھی۔ اس سڑک کی تعمیر نو کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے دعاؤں کے ساتھ کام کا آغاز کرایا۔اس سکیم کے تحت سڑک کی کشادگی اور عوامی مطالبہ پر چنداہ میں ری الائٹمنٹ بھی شامل ہے۔اس موقع پر محکمہ کے اعلی افسران کے ساتھ ایم ڈبلیو رہنما ابراھیم آزاد اور ناصر ماتمی اور معززین علاقہ موجود تھے۔عمائدین کی جانب سے منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان محمد کاظم میثم،آغا علی رضوی اور محکمہ کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیاگیا۔