ایم ڈبلیوایم کے امیدوار برائے حلقہ جی بی ایل اے 8 سکردو 2 محمدکاظم میثم پی پی پی کو شکست دیکرکامیاب قرار

16 November 2020

وحدت نیوز(سکردو) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2020 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزدامیدوار برائے حلقہ جی بی ایل اے 8 سکردو 2 محمد کاظم میثم کامیاب قرار پاگئے ہیں۔

ایم ڈبلیوایم کے امیدوار محمد کاظم میثم 7988 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر آئے۔ پی پی پی کے سید محمد علی شاہ 7012 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، ناصرشیرازی، علامہ احمد اقبال رضوی، اسدعباس نقوی، تمام صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان سمیت ملک بھر سے کارکنان اور عہدیداران کی مبارک باد، حلقہ میں کارکنان ، ووٹرز اور سپورٹرز کا شاندار جشن ، صوبائی سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی اور محمد کاظم میثم کا شرکاء سے خطاب اور بھرپور اعتماد پر اظہار تشکر۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree