سانحہ کوہستان وقوع پذیر ہوئے چھ (6) سال مکمل ہوئے لیکن قاتل آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں،عارف قنبری

02 March 2018

وحدت نیوز (گلگت) سانحہ کوہستان وقوع پذیر ہوئے چھ (6 ) سال مکمل ہوئے لیکن قاتل آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔جس ملک میں سزا اور جزا کا قانون دم توڑ جائے اس ملک کی سلامتی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ قاتلوںکا اتا پتامعلوم ہونے کے باوجود کوئی کاروائی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عارف قنبری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملت تشیع کیساتھ حکومت کی معاندانہ پالیسی کسی طور قابل قبول نہیں،قاتل کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اسے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے ہی انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ کوہستان میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے شہداء کے وارثین آج بھی حکومت سے انصاف کا تقاضا کررہے ہیں لیکن حکومت بااثر قاتلوں پر ہاتھ ڈالنے سے کترارہی ہے۔دہشت گردوں سے حکومت کے نرم گوشے نے انہیں جری بنادیا ہے آج بھی کوئٹہ اور ڈی آئی خان ان خونخوار بھیڑیوں  کے نشانے پر ہیں۔ انہوں نے سانحہ کوہستان میں ملوث دہشت گردوں کی عدم گرفتاری پر حکومت کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے واقعے میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچاکر غمزدہ خاندانوںکی دلجوئی اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے والے محب وطن شہریوں کو تحفظ کا یقین دلائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree