ایم ڈبلیوایم رہنما اور وزیر ذراعت کاظم میثم کی کوششوں سے وزیر اعلیٰ جی بی نے گمبہ سکردو سب ڈویژن اور میونسپلٹی کی توسیع بھی 250 بیڈ ہسپتال تک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

16 December 2021

وحدت نیوز(سکردو)عمائدین و سرکردگان حلقہ نمبر دو کے ساتھ منعقدہ نمائندہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے حلقہ نمبر دو کے عوام کے دیرینہ مطالبے کا عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے گمبہ سکردو کو سب ڈویژن کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ میونسپلٹی کی توسیع بھی 250 بیڈ ہسپتال تک کر دی گئی ہے جس کی نوٹیفکیشن چند دنوں تک جاری ہو جائے گا۔حلقہ نمبر دو کے عمائدین زعماء و سرکردگان آغا علی رضوی کی سرپرستی میں وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرنے کے لئے اجلاس بلایا تھا جس میں شغرتھنگ روڈ سیکشن فور کی منظوری،حلقہ نمبر دو میں 250 بیڈ ہسپتال اور سکردو بائی پاس ایکسپریس وے بنانے اور کواردو قمراہ روڈ کو پیجو پروجیکٹ میں شامل کرانے پر شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقع پر آغا علی رضوی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں بلتستان کا نقشہ بدل رہا ہے اور انہوں نے کہا کہ مسائل گوناگوں ہے امید ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے سب سے زیادہ توقعات اسی حکومت اور وزیر اعلیٰ سے وابستہ ہے کی مسائل حل کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ سیاحت کے مواقع بلتستان ریجن ہے اور بلتستان ریجن میں جتنے سیاحتی مقامات ہے وہ کہیں اور نہیں ہے۔وزیر اعظم پاکستان بھی گلگت بلتستان کو سیاحتی حب بنانے کا عزم رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اس ٹھٹھرتی سردی میں عوام سے مخاطب ہونے بلتستان تشریف لا رہے ہیں تاکہ گلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے پلان کے اعلان کرے۔انکی آمد یقینا خطے کی تقدیر بدل دے گی۔اب تک کی بلتستان ریجن میں پی ایس ڈی پی شامل منصوبے بھی اس بات کی دلیل ہے کہ وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔

اس موقع پر وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوام کے دیرینہ مطالبات کو اور مسائل کو حل کیا اور جس انداز میں مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے۔اس اجلاس میں آغا سید علی رضوی،آغا سید محمد رضوی،علمائے کرام،سادات کرام،عمائدین،زعماء و سرکردگان حلقہ نمبر دو نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا اور انکے ویژن کا سراہا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree