اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) بیت اللہ سے علامہ امین شہیدی کی ملاقات

25 May 2015
اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) بیت اللہ سے علامہ امین شہیدی کی ملاقات

وحدت نیوز (گلگت) اہل بیت اطہار (ع) سے وابستگی رکھنے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پہلے اثناء عشری اور اب اسماعیلی برادری کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔ اسماعیلی بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے گلگت میں صدر اسماعیلی ریجنل کونسل کے ساتھ تعزیتی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اساس ایک ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے مابین مشترکات بھی موجود ہیں۔ اس حقیقت کے پیش نظر ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا چاہیئے۔ اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) بیت اللہ نے اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جسم کے ایک حصہ کو تکلیف پہنچے تو پورا جسم بےسکون ہوتا ہے، سانحہ صفورا کے بعد ہمارے درد میں شریک ہونے والوں کے شکر گزار ہیں۔ آج پاکستان میں مساجد، امام بارگاہیں، سکول، حتٰی کہ فوجی مراکز اور جی ایچ کیو تک محفوظ نہیں ہیں۔ سانحہ صفورا میں ہمارے پیاروں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ اس موقع پر زعمائے قوم ہمارے درد میں شریک ہوئے، اور ملک کی فوج اور ایجنسیاں حرکت میں آئیں، جس پر شکر گزار ہیں۔ شرپسند عناصر کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree