ایم ڈبلیوایم بلتستان کا انقلاب مارچ کی حمایت میں یادگار شہداء اسکردو پر دھرنا

22 August 2014

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے انقلاب مارچ کی حمایت میں یادگار شہداء اسکردو پر دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کے شرکاء سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا سید مظاہر حسین موسوی، ڈویژن سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی، علامہ عابد حسین بہشتی، مولانا جان حیدری، شیخ زاہد حسین زاہدی، شیخ محمد باقری اور آغا اعجاز حسین موسوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے برسراقتدار آئی ہوئی بدمعاش حکومت پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے آئی ہے، انہیں نہ جمہوریت کی فکر ہے اور نہ ریاست کی۔ نواز حکومت کی جان کرسی اور اختیار میں ہے۔ نواز حکومت نہ صرف ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر سے ہمدردی رکھتی ہے بلکہ انکی پشت پناہی میں مصروف ہے۔ اگر نواز حکومت کو مدت پوری کرنے دی جائے تو پارلیمنٹ میں دہشت گردوں کی حکومت ہوگی اور پاکستان آرمی سمیت ریاستی حساس اداروں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو پناہ ملتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں کسی دہشت گرد، ظالم، بدعنوان قاتل اور جعلی مینڈیٹ کے ساتھ برسراقتدار آئی ہوئی حکومت حق حکومت کھو چکی ہے۔ نواز بدمعاش کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیئے ورنہ پاکستان کی عوام انہیں مزید برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ مقررین نے کہا کہ نواز حکومت کے خلاف احتجاجی سلسلے کو بلتستان بھر میں پھیلایا جائے گا اور پورے بلتستان کو جام کر دیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ بدمعاش حکومت انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے شرکاء پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے نہتی عوام کے خلاف آپریشن سے انکار کر کے ریاست دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ نواز حکومت نے اپنے خاندان کو ہی ریاست سمجھ رکھا ہے۔ ریاست کی حفاظت کے نام پر لوٹنے والے غداروں کو جب تک اقتدار کی کرسی کے باہر نہیں کیا جاتا ملک میں امن کا بھی کوئی امکان نہیں۔

 

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ مسلم لیگ نون شریف خاندان کی لونڈی بن چکی ہے اور ملکی وزارتیں انکے خاندان میں منقسم ہیں۔ جمہوریت کا ڈنڈورا پیٹنے والی حکومت یہ بتائیں کہ پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دینے والے مظاہرین پر پانی بند کرنا کہاں کی جمہوریت اور انسانیت ہے۔ مسلم لیگ نون سیاسی تنظیم گلو بٹ فورس اور بوبی بٹ کی جماعت بن چکی ہے۔ نواز کی حکومت مسلم لیگ نون کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔ اگر مسلم لیگ نون نے گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں سیاسی جدوجہد جاری رکھنی ہے تو سیاسی اور انسانی اقدار کا خیال رکھتے ہوئے بٹوں کو اپنے صفوں سے نکال باہر کریں اور شریف فیملی کی لونڈی نہ بننے دیں ۔ قرآئن سے لگ رہا ہے کہ شریف فیملی کی شہنشاہیت مسلم لیگ کو ملک کے منظر نامے سے غائب کر دے گی۔ اگر انہیں شہنشاہیت سے آزاد نہ کرایا تو اور شریف بدمعاشوں کے ایجنڈے پر چلاتا رہا تو یہ جماعت طالبان کی بٹ ورژن ثابت ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree