وحدت نیوز (ہنزہ نگر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی منشور کے مطابق عوام کی خدمت کروں گا ۔نگر کے عوام نے ایم۔ڈبلیو۔ایم پر اعتماد کرکے ہم پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے جس کو بخوبی نبھانے کی ہر ممکن کوشش کرئینگے ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ایم۔ڈبلیو۔ایم اقتدار میں آکر حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کرے گی اورعوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جماعت کے نمائندے دن رات محنت کرینگے اور اپنے وعدے پر قائم ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ایم ۔ایل۔اے ۔جی۔بی۔ایل 5 ہنزہ نگر حاجی رضوان علی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگر کے عوام نے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ دے کر ثابت کیا ہے کہ نگر کی سرزمین باشعور و باوفا افراد کی سرزمین ہے ۔انہوں نے عوام کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کی محرومیوں کو دور کیا جائے اور میرٹ کے مطابق ہر فرد کو حق دیا جائے ۔علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر کام کی ضرورت ہے بلخصوص تعلیم و صحت کی میدان میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اپنی تمام تر صلاحتوں کو بروکارلا ؤں گا۔اسمبلی میں نہ صرف اپنے حلقے کی بلکہ گلگت بلتستان کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کی حقوق کی جنگ لڑوں گا اور میری یہ بھی کوشش ہوگی کے اسمبلی کے اندر اور باہر تمام تر تعصبات سے بلاتر ہو کر بھائی چارگی اور امن کا ماحول پیدا کیا جائے۔