وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی کور کمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی،مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب مظاہر شگری کا دورہ شگر،مجلس وحدت مسلمین شگر کے رہنماوُں ،عمائدین اور مجلس وحدت مسلمین شگر کے امید وار فدا علی سے ملاقات،ایم ڈبلیوایم کے تحصیل آفس میں عمائدین اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سنٹرل کورکمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا ہدف مظلوم اور محکوم لوگوں کو ان کا حق دلانا ہے،اگر یہاں کے مظلوم متحدہو جائیں تو ظالموں میں یہ ہمت نہیں رہیگی کہ وہ آپ کا استحصال کرے،الیکشن کو الیکشن تک ہی محدود رہنا چاہیئے،جمہوریت کا اصل حسن اختلاف رائے کا احترام کرنا ہے،انہوں نے ایک کارکن کے سوال کے جواب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ سمیت پورے ملک میں دینی جماعتوں سے اتحاد کی خواہاں ہیں،لیاقت بلوچ صاحب کا گلگت بلتستان کے بارے میں تجزیہ زمینی حقائق کے منافی ہے،مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے عوام کے دلوں کی آواز بن چکی ہے،جی بی کے عوام بیدار ہو چکے ہیں،اب وہ کسی ظالم جابراور مذہبی بلعم بعوروں کو اپنے حقوق کو غصب کرنے نہیں دینگے،یہاں عوام مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی سمیت ہر اس جماعت سے جو کہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی رکھتی ہے سے یہ سوال کرتے ہیںکہ گندم سبسڈی کو جب ختم کیا جارہا تھا اس وقت یہ جماعتیں کہاں تھی؟آج تک یہی جماعتیں قومی اسمبلی اور سینٹ میں گلگت بلتستا کے عوام کے حقوق کی آواز کو بلند کیوں نہیں کیا؟اب گلگت بلتستان کے عوام کسی شکاری کے جال میں آنے کے لئے تیار نہیں