وحدت نیوز (گلگت) حضرت علی اکبر ابن امام حسین ؑکی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر وحدت یوتھ کے تحت یوم جوان کے عنوان سے گلگت میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین وحدت یوتھ پاکستان فضل عباس نقوی نے کہا کہ جوان کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں ، انتخابات میں جوانوں کا کردار اہم ہے، خطے کو کرپشن ، دہشت گردی اور جہالت سے پاک کرنے میں جوانوں کے ذمہ داری اہم ہے، انہوں نے کہا کہ سیرت حضرت علی اکبر ؑ تقاضہ کرتی ہے کہ ظلم کے مقابل سینہ سپر ہو کر کھڑا ہوا جائے، تقریب میں جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، جبکہ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم علامہ محمد امین شہیدی مہمان خصوصی تھے۔