وحدت نیوز(روندو)عوام کو سبز باغ دکھا کر گمراہ کرنے والے ناکام رہیں گے،اور روندو کی تعمیر ترقی کے دشمنوں کے ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،ہم نے ہمیشہ عوامی حقوق، علاقائی ترقی اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے آواز بلند کی ہے،مجلس وحدت مسلمین عوامی طاقت اور عوامی خدمت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے،یہی وجہ ہے کہ ہماری جماعت نے روائتی سیاست دانوں سے ہٹ کر باشعور ،تعلیم یافتہ اور نوجوان قیادت کو متعارف کروائے،تاکہ برسوں سے مسلط اس فرسودہ نظام کا خاتمہ ہو،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار برائے روندو راجہ ناصر علی خان نے عوامی جلسہ سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور کے حکمرانوں نے روندو کے عوام کو کچھ نہیں دیا علاقے میں صحت اور تعلیمی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں،عوام کو بنیادی انسانی حقوق میسر نہیں،تلو بروق اور ستک سمیت دیگر علاقوں میں آمد رفت کے لئے سڑکیں نہ ہونے کے برابر ہیں،آج گذشتہ دور کے نمائندے کس منہ سے عوام سے حمایت مانگ رہے ہیں،انشااللہ ہماری جماعت برسر اقتدار آ کر احتسابی عمل شروع کریگی اور عوام کی عدالت سے کوئی بھی بچ نہیں پائے گا،ہم عوامی حقوق پر سمجھوتا نہیں کریں گے،انشااللہ 8 جون روندو کے باشعور عوام کے لئے فتح کا دن ثابت ہوگا اور علاقے میں تعمیر و ترقی کی راہیں کھلے جائیں گے۔