شاہراہ قراقرم اور لالو سر کے بعد غذ ر میں سیکورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس دہشت گرد وں کا پولیس چوکی پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے،الیاس صدیقی

08 September 2015

وحدت نیوز(گلگت) شاہراہ قراقرم اور لالو سر کے بعد ضلع غذ ر میں سیکورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس دہشت گرد وں کا پولیس چوکی پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے۔گلگت چترال شاہراہ جس پر سفر پرامن تھا اب دہشت گردوں کے حملے نے اس شاہراہ کو بھی غیر محفوظ بنادیا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حساس نوعیت کے واقعے کے بعد انتظامیہ کی آنکھیں کھلنی چاہئیں اور ضلع غذر میں فوری آپریشن شروع کیا جائے۔ ضلع غذر میں اس سے پہلے بھی اغوا اور قتل کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جن پر انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوئے اور آج سیکورٹی فورسز کی وردی میں خود پولیس چوکی پر حملہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے ایسا لگ رہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں جاری ضرب عضب آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد وں نے اس علاقے کا رخ کیا ہوا ہے جس کا ہم عرصہ دراز سے حکومت کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن حکومت ہمارے ان خدشات کو مسلسل نظر انداز کرتی رہی ہے۔حالیہ واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک منظم دہشت گردی ہے جس نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے پولیس کو یرغمال کرکے سرکاری اسلحہ چھین لیا جو کہ ایک خطرناک سگنل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس واقعے کو سنجیدہ لیکر کاروائی کرے اور ملحقہ علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree