مکمل طور پر فوج کی نگرانی کے بغیر گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ، آغا علی رضوی

25 May 2015

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت انتخابات کے حوالے سے دھاندلی کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ملک میں جس انداز سے دھاندلی کی یہاں بھی وفاقی حکومت دھاندلی کرنا چاہتی ہے جسے کسی صورت کرنے نہیں دیں گے۔گلگت بلتستان میں انتخابات کو یرغمال بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ وفاقی حکومت نے قبل ازا نتخابات دھاندلی کے تمام تر ریکاڑز توڑ دئیے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کے گلگت بلتستان کے حوالے سے اعلانات، انکے دورہ جات، گورنر کی تقرری ،انتظامیہ سطح پر تبادلے ،جانبدار الیکشن کمشنر کی تقرری یہ سب قبل از انتخابات دھاندلی کے شواہد ہیں لیکن گلگت بلتستان کی نگران حکومت جو کہ وفاقی پروف ہے ان اقدامات کو روکنے کی بجائے انکی ممد و معاون ہے۔ ایسی صورتحال میں شفاف الیکشن کا انعقاد کسی طرح ممکن نہیں۔ لہذا شفاف، غیر جانبدار اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری ہے کہ انتخابات مکمل طور پر فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں ۔ حساس خطہ ہونے کے ناطے پاکستان آرمی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ دہشتگردوں کے حوالے سے نرم گوشہ رکھنے والی جماعت کو یہاں کے عوام کا مینڈیٹ چرانے نہ دیا جائے اور امن پسند ، محب وطن جماعتوں کو جمہوری اصولوں کے مطابق اس خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے آگے دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دی جائے۔ گلگت بلتستان میں انتخابات کے دنوں آسمان سے تاڑے توڑ لانے کے وعدے کرنے والی اور 67 سالوں سے اس خطے کو محروم رکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی اور انشا ء اللہ 8 جون کا سورج گلگت بلتستان میں نئی امید کے ساتھ طلوع ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree