وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئر مین خیرالعمل فاﺅنڈیشن نثارعلی فیضی کی ہدایت پر مرکزی دفتر کے نمائندہ اسد رضا نقوی نے گلگت کا خصوصی دورہ کیا اور خیرالعمل فاﺅنڈیشن کی ویلفیئر کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ گلگت کے مختلف علاقوں ھراموش، اشرف آباد،ہسپتال کالونی،طاﺅس ودیگر میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور علاقے کے لوگوں سے معیار اور رفتار کے حوالے سے معلومات لیں جس پر عوام نے مجلس وحدت مسلمین کی لیڈر شپ کا ان منصوبوں کی منظوری اور ان پر عملدرآمد پر شکریہ ادا کیا اسکے علاوہ اسد نقوی نے گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس مصطفوی سے ڈویژنل آفس میں دیگرعہدیدران کے ہمراہ ملاقات بھی کی اور علاقے میں خیرالعمل فاﺅنڈیشن پاکستان کی فعالیت اور رفاہی کاموں پر تبادلہ خیال کیا علامہ نیئر عباس مصطفوی نے خیرالعمل فاﺅنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا اور گلگت بلتستان میں ان منصوبوں کے دوررس نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا بلخصوص تعمیر مساجد ،کفالت ایتام اور مستحق افراد کے لیے رہائشی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان میں مزید اضافہ کی درخواست کی اسد نقوی نے ڈویژن کی تمام تجاویز نوٹ کیں اور اس دورے کے موقع پر مرکزی دفتر کے نمائندہ اسد رضا نے گلگت میں خیرالعمل فاﺅنڈیشن کی طرف سے جاری ایتام پراجیکٹ کے تحت 200 کے قریب یتما میں سہ ماہی امداد کی رقم کی قسط بھی ذمہ داران کے حوالے کی۔