چیئرمین سنی اتحادکونسل گلگت پہنچ گئے، انشا اللہ آپ لوگوں سے ایم ڈبلیوایم کی کامیابی کا تحفہ لے کر واپس جاوں گا، صاحبزادہ حامد رضا

25 May 2015

وحدت نیوز( گلگت) گلگت میں مجلس وحدت مسلمین کی تاریخی ریلی کی صورت میں بھرپور عوامی تائید خدائی تائید کا نتیجہ ہے۔اس ذات واجب نے ہمیں ہماری نیک نیتی کا ثمر عوام کی بے انتہا محبت کی صورت میں دیا ہے۔عوام کا یہ عزم اور پذیرائی ہمارے لیے حوصلہ افزا نتائج کی نوید ہے۔اس بھرپور کامیاب اجتماع پر کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شکرانے کے نوافل ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے پاکستان سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے گلگت پہنچنے پر ان کے استقبال کے موقع پر کیا۔گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ناصر شیرازی نے انہیں بتایا کہ ہم نے یہ طے کر رکھا ہے کہ ہمارے نامزد امیدوار عوام کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔عوامی خدمت کو نظر انداز کرنے والوں کی ایم ڈبلیو ایم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ ہمارا تاریخی اجتماع دیکھ کر مخالفین کے حوصلے پست ہونے لگ گئے ہیں۔جوپارٹیاں کل تک کامیابی کی دعوے دار تھیں آج وہ جھاگ کی طرح بیٹھ گئی ہیں اورسخت مایوس دکھائی دے رہی ہیں۔گلگت بلتستان کی بیشتر سیاسی جماعتیں ایک بار پھرمجلس وحدت مسلمین سے اتحاد کی متمنی ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اپنی رابطہ مہم کو اچانک تیز کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اس بھرپور اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین کا عوامی مینڈینٹ واضح ہو چکا ہے جسے اب چھینا نہیں جا سکتا ۔ یہاں کی اکثریت نے ان موقعہ پرست سیاستدانوں کو مسترد کر دیا ہے جنہوں نے سوائے محرومیوں کے یہاں کی عوام کو کچھ نہیں دیا۔ہماری یہ جدو جہد عوام کے غصب کردہ حقوق واپس دلانے کے لیے ہے اور ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گے جب تک یہاں کے ہر فرد کی باوقار حیثیت کو تسلیم نہیں کر لیا جاتا۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ایم ڈبلیو ایم وحدت اسلامی کی داعی ہے اور میں ان کے اس سفر میں شامل ہونے آیا ہوں۔شیعہ سنی اس ملک کے استحکام و سلامتی کے ضامن ہیں۔ہم نے باہم ہو کر ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا اور ان عبرت ناک شکست سے دوچار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اب الیکشن کے نتائج تک مجلس وحدت مسلمین کی انتخابی مہم میں شامل رہوں گا اور انشا اللہ آپ لوگوں سے ایم ڈبلیو ایم کی کامیابی کا تحفہ لے کر واپس جاوں گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree