گلگت بلتستان میں آئینی اصلاحات کے نفاذ، معدنی وسائل سے استفادہ اور نوجوانوں کو باوقار روزگار مہیا کرنا ہماری ترجیح ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

21 May 2015
گلگت بلتستان میں آئینی اصلاحات کے نفاذ، معدنی وسائل سے استفادہ اور نوجوانوں کو باوقار روزگار مہیا کرنا ہماری ترجیح ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان معدنی وسائل اور باصلاحیت نوجوانوں سے مالامال ہے۔ہم ان وسائل کو بروئے کار لا کر اس علاقے کے ٹیلنٹ سے استفادہ کریں گے۔یہ نوجوان قوم و ملت کاسرمایہ ہے۔انہیں ماضی میں دانستہ طور پرنظر انداز کیا جاتا رہا ۔مگر اب اس مشق کو دوہرانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ ۴ سکردو کے علاقے تلو برق میں ایم ڈبلیوایم کے امیدوار راجہ ناصرعلی خان کی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے لیے ہم نے جامع پالیسی مرتب کر رکھی ہے علاقے میں آئینی اصلاحات کے نفاذ سمیت یہاں کے معدنی وسائل سے استفادہ اور نوجوانوں کے باوقار روزگار مہیا کرنا ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔گلگت بلتستان کے انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم واحد تنظیم ہے جس نے پڑھے لکھے باشعور نوجوانون کو کردار و اہلیت کی بنا پر اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا موقع فراہم کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بے بہا معدنی وسائل ہیں مگر ماضی کے حکمرانوں کی نالائقی اور خودغرضی اس علاقے کی ترقی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹ بنی رہی۔مفاد پرست سیاستدان اس علاقے کے لوگوں کو ہمیشہ پسماندہ دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بنا کسی روک رکاوٹ کے اقتدار کے مزے لوٹتے رہیں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔اب یہاں پر حکمرانی آپ لوگوں کی ہوگی۔ آٹھ جون کے دن ان کرپٹ مفاد پرست سیاستدانوں کی خوش فہمی جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گی۔ نوجوانوں کے وفود نے انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علامہ ناصر نے یہاں کے لوگوں کو یکجا کر کے قائد وحدت ہونے کا حقیقی معنوں میں حق ادا کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree