تین سال ہونے کو ہیں لیکن علامہ تصور جوادی پر حملہ کرنے والے مجرم آج تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں، ایم ڈبلیوایم آزادکشمیر

11 February 2020

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی ریاستی کابینہ کا اجلاس زیرصدارت ریاستی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید طالب حسین ہمدانی وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی، کوارڈینیٹر ایمپلائز ونگ سید ممتاز حسین نقوی، رابطہ سیکرٹری سید عامر نقوی، سیکرٹری یوتھ سید اسد نقوی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کا ایجنڈا سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی پر ہونے والا قاتلانہ حملہ تھا۔

اس موقع پر شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کہ علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی پر قاتلانہ حملہ کو 15 فروری کو تین سال کا عرصہ ہو جائے گا لیکن حملہ آوروں کو پکڑنا دور کی بات اُن کا سُراغ تک نہ لگایا جا سکا۔ پولیس کے پاس چکر لگا لگا کر تھک گئے لیکن ہر بار نیا لالی پاپ دے کر رخصت کر دیا جاتا ہے۔ ہم مظفرآباد کے پُر امن ماحول کو خراب نہیں کرنا چاہتے جس کی وجہ سے انتظامیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے ہر بار مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ ریاست کے امن کو تباہ کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا جا رہا۔

شرکاء اجلاس کا مزید کہنا تھا کہ اب مجلس وحدت مسلمین علامہ تصور نقوی الجوادی کے معاملہ پر جلد سخت اقدام اُٹھائے گی۔ دیگر ریاستی تنظیمات سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے 15 فروری کے لیے حتمی لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ شرکاء اجلاس نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا سے پُرزور  مطالبہ کیا ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی ممکن بنائیں اور جلد از جلد حملہ آوروں کیخلاف عملاً کاروائی کر کے انہیں گرفتار کیا جائے ورنہ سخت قدم اُٹھانے پر مجبور ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree