خواتین کو شرف و کرامت اور مقام و منزلت بخشنے والی ذات مبارکہ جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا ؑکی ہے ،سیدہ زہرا نقوی

02 February 2021

وحدت نیوز(لاہور)روز ولادت با سعادت سیدۃ النساء العالمین ، اسوہ کاملہ ، دختر رسول خداؐ سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ سیدہ کونین جناب فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا نہ فقط خواتین بلکہ تمام انسانیت کے لیے اسوہ کاملہ ہیں آپ سلام اللہ علیھا کی ذات گرامی وجہ تخلیق کائنات ہے آپؑ کی عظمت و عصمت ،مقام و منزلت کو درک کرنا عام انسان کے اختیار میں نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) عالم اسلام کی ایسی باعظمت خاتون ہیں جن کی فضیلت زندگی کے ہر شعبے میں آشکار ہے خواتین کے لیے زندگی کے تمام پہلوؤں میں آپؑ کی سیرت کاملہ مشعل راہ ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے بحثیت ماں بہن و بیوی عورت کوچودہ سو سال پہلے وہ حقوق عطا کئے،جس کا مغرب تصور بھی نہیں کرسکتا کیونکہ مغرب نے ہمیشہ عورت کی تذلیل کرکے اس کو ایک کاروباری شو پیس کی طرح پیش کیا جبکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو عورت کو عزت و احترام اور شرف و وقار بخشتا ہے۔

 انھوں نے کہا اسلامی مملکت پاکستان میں پیغمبر اکرم صل اللہ علی و آلہ وسلم کی دختر اور عالمین کی عورتوں کی سردار خاتون کامل کے یوم ولادت کو ہی یوم خواتین کے طور پر منانا چاہیے اور مغربی ثقافت سے آلودہ نعروں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوۓ اسلامی تعلیمات کے مطابق عورت کے حقوق پر بات کرنی چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا جناب سیدہ سلام اللہ علیھا سے محبت اور عقیدت رکھنے والی خواتین کے لیے زندگی کے ہر شعبے میں جناب سیدہ س کی تعلیمات و کردار پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree