چادر عورت کا تحفظ اور قارکی ضمانت ہے،محترمہ فائزہ نقوی

16 February 2021

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور آئی ایس او طالبات کی جانب سے یوم حجاب کے عنوان سے اٹک میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ فائزہ نقوی نے خطاب کرتے ہوئے ویلنٹائن جیسی بے ہودہ مغربی ثقافت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

 ان کا کہنا تھا اسلامی ممالک کو ایسے غیر اسلامی تہوار کایکسر انکار کرنا چاہیے دین اسلام نے عورت کو شرف اور مقام و منزلت عطا کی ہے ایک خاتون کی چادر اس کا تحفظ اور وقار ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ دین اسلام کے بارے میں اور عورت کی آزادی کے نام پر کیے جانے والے مغربی پراپگینڈہ کی ذد میں ہے اسلام نے عورت کو قدر و قیمت عطا کی اور حجاب اس کے لیے لازم قرار دیا ہے تاکہ وہ اپنی پاکدامنی کا تحفظ کر سکے۔

 انھوں نے مزید کہا کہ امام خمینی رح نے خواتین کے حجاب کو شہدا کے خون سے ذیادہ افضل قرار دیا ہے لھذا جناب زینب سلام اللہ علیھا کی پیروکار اپنے حجاب شرعی کے ساتھ دین کی خدمت کا جزبہ لے کر میدان میں اتریں علاوہ ازیں بچیوں نے ٹیبلو اور حجاب کے عنوان پر اصلاحی خاکہ جات بھی پیش کیے پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی ضلعی اراکین سمیت مرکزی خواہران محترمہ فرح دیبا، محترمہ قراۃ العین اور زینب بنت الھدی نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree