وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکریٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور سیکریٹری شعبہ تربیت محترمہ نُجبہ علوی نے لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن کا دورہ کیا اور یونٹ تشکیل دیا۔بعد از حدیث کساء محترمہ نُجبہ علوی نے تنظیم کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا۔محترمہ حنا تقوی نے محترمہ حنا کاظمی کو یونٹ کی سیکریٹری جنرل اور محترمہ سیدہ طاہرہ کو ڈپٹی سیکرٹری نامزد کیا۔
عہدیداران سے حلف لیتے ہوئےاور یونٹ ممبران سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے معاشرے میں خواتین کے کردار کی اہمیت اور ذمہ داری سے آگاہ کرتے ہوئے معاشرے میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی نیز تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہفتہ وار دعا و مناجات اور تربیتی دروس کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ھدایات کیں۔
یونٹ ممبران سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے خواتین کی انفرادی اور اجتماعی کردار پر روشنی ڈالی نیز بتایا کہ غیبت کبری کے زمانے میں اپنی اخلاقی تربیت کرتے ہوئےکس طرح ظہور کا زمینہ فراہم کر سکتے ہیں۔ خواتین نے اس الہی جماعت کا حصہ بنتے ہوئےمعاشرے میں مھدوی انقلاب کے لیے راہ ہموار کرنے کے عزم کا ارادہ کیا۔