وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین اسلام آباد کی جانب سے،بنگش کالونی میں بے سہارا خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے ۔ ضلع اسلام کی خواتین مرکزی رہنماوں کی ہم آہنگی سے اپنی مدد آپ کے تحت ابھی تک ایک لاکھ روپے کا راشن گرم لباس اور دیگر سامان اسلام کے بعض پسماندہ علاقوں میں تقسیم کرچکی ہیں ۔
محترمہ صدیقہ کائنات ضلعی سیکریٹری شعبہ خواتین جنرل ضلع اسلام آباداور محترمہ بینا شاہ مرکزی مسئول آفس شعبہ خواتین اور محترمہ صدیقہ کائنات کی بیٹی نے ملکر یہ کام شروع کیا اور الحمد للہ اب تک20خاندانوں میں اشیاء ضروریہ ،گرم لباس اور بستر (کمبل وغیرہ)کی صورت میں مختلف بے سہارا خاندانوں میں انسانی ہمدردی کی بنیادپر وسائل عطیہ کیے ہیں ۔ جن خاندانوں میں راشن اور دیگر سامان پہنچایا گیا انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع اسلام کی خواتین کا شکریہ ادا کیا اور قائد وحدت کی صحت و سلامتی کے لئے دعا بھی کی ۔ اگلے مرحلہ میں خواتین ان علاقوں میں جاکر یونٹس سازی کاعمل شروع کریں گی ۔ ان شاءاللہ