MWMPAK Urdu http://mwmpak.org/ Tue, 19 Mar 2024 02:34:08 +0100 FeedCreator 1.8.3 (obRSS 1.9) http://mwmpak.org/images/ MWMPAK Urdu http://mwmpak.org/ Majlis Wahdat Muslemeen Pakistan RSS in Urdu ar-AA مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس، یوم القدس اور یوم انہدام جنت البقیع بھرپوراندازمیں منانے کا اعلان http://mwmpak.org/2015-04-23-09-07-19/2015-04-23-09-07-54/2024-03-18-22-34-51 2024-03-18-22-34-51

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس و شب بیداری ملتان میں منعقد ہوئی، اجلاس میں صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی سیال، صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم ایڈووکیٹ، صوبائی سیکرٹری میڈیا سیل ثقلین نقوی، صوبائی رابطہ سیکرٹری سید غدیر عباس شیرازی نے شرکت کی، صوبائی نائب صدور صفدر عباس خان اور عامر عباس بھٹہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15رمضان المبارک یوم ولادت امام حسن مجتبی علیہ السلام، 21ماہ رمضان المبارک یوم شہادت مولا علی علیہ السلام، مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس کے موقع پر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں شرکت اور 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر جمعة المبارک کو احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

]]>
Ahsan Mashadi Tue, 19 Mar 2024 03:33:08 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-07-19/2015-04-23-09-07-54/2024-03-18-22-34-51
جھنگ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی دو سال سے لاپتہ نوجوان بلال حیدر کے خانوادے سے ملاقات http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-16-35/2024-03-18-22-31-44 2024-03-18-22-31-44

وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین جھنگ کے وفد نے ضلعی صدر مولانا سید روح اللّٰہ کاظمی کی قیادت میں دو سال سے جبری طور پر لاپتہ تعلیم یافتہ محب وطن نوجوان بلال حیدر کے خانوادے سے ملاقات کی، اس موقع پر مولانا روح اللہ کاظمی کا کہنا تھا کہ محبت وطن نوجوان کی بازیابی کیلئے ہر ممکنہ کوشش جاری رکھیں گے، اس انداز سے نوجوانوں کا لاپتہ ہونا تشویش ناک عمل ہے، ہم قانون پسند اور وطن کے محب ہیں، ہمارے لئے ملک کی سالمیت ریڈ لائن ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ رہا ہے کہ اگر کسی کا کوئی جرم یا گناہ ہے تو اسے معزز عدالتوں کے روبرو پیش کرکے قانونی طریقہ کار سے شامل تفتیش کرنا چاہیے، اہل خانہ کیلئے مدت سے نوجوان کا آنکھوں سے دور رہنا انتہائی اذیت ناک اور بہت زیادہ پریشانی کا باعث ہے، جس کا اندازہ لگانا محال ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہم ہرپلیٹ فارم پر ان کی بازیابی کیلئے کوشش جاری رکھیں گے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ کے ضلعی و تحصیل کابینہ کےاراکین موجود تھے۔

]]>
Ahsan Mashadi Tue, 19 Mar 2024 03:30:38 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-16-35/2024-03-18-22-31-44
قومی سلامتی کیلئے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-18-22-15-11 2024-03-18-22-15-11

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں، ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی سیاسی عمل میں شمولیت کے بیانیہ نے شر پسندوں کے حوصلے بلند کر رکھے ہیں، ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کے لیے ملک دشمن قوتوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا ضروری ہے، دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلوں کو پسپا نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے لیے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، قومی سلامتی کے ذمہ داران اور قوم کے ان گنت جوانوں نے پاک دھرتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ وطن عزیز کی محبت انہیں ہر شئے  پر مقدم ہے، دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ان بہیمانہ کاروائیوں میں ملوث عناصر انکے سرپرستوں کی بیخ کنی انتہائی ضروری ہے۔

]]>
Ahsan Mashadi Tue, 19 Mar 2024 03:14:06 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-18-22-15-11
ایم ڈبلیوایم کے رکن قومی اسمبلی انجینئرحمید حسین اور تحصیل چیئرمین پاراچنار آغا مزمل حسین کو ڈسٹرکٹ کرم کے تمام اداروں کی مشترکہ بریفنگ http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-19-01/2024-03-18-22-14-05 2024-03-18-22-14-05

وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین کے رکن قومی اسمبلی انجینئرحمید حسین اور تحصیل چیئرمین پاراچنار آغا مزمل حسین کو ڈسٹرکٹ کرم کے تمام اداروں نے ڈی سی کانفرنس روم میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈسٹرکٹ کرم کے تمام اداروں نے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر تفصیلات سے مزمل آغا اور ایم این اے حمید حسین کو آگاہ کیا اور ساتھ ساتھ تمام تر مشکلات بھی سامنے رکھے ایم این اے اور تحصیل چیئرمین کو اپر لور اور سینڑل کرم کے تمام علاقوں کے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی اور مشکلات کے حل کے لیے جامع منصوبہ بندی پیش کی۔

رکن قومی اسمبلی انجینئرحمید حسین اور تحصیل میئرآغا مزمل حسین نے مسلسل تین گھنٹے بریفنگ بڑی انہماک سے سنی اور ہر ایک ادارے کے سربراہ کے ساتھ ٹیکنیکل اور دیگر حوالے سے سوالات کئے اور بہت سی جگہوں پر ناراضگی کا اظہار کیا  اور آئیندہ کے لیے ہدایات جاری کردی۔ چند مزید معاملات پر بھی احکامات جاری کردیئے جیسے قبرستان اور دیگر جگہوں کی تحفظ . تمام لائن ڈیپارٹمنٹس سی این ڈبلیو، فارسٹ، ایگری کلچر، ٹی ایم اے، واپڈا، ہیلتھ، اور دیگر اداروں نے اپنے مسائل اور پراجیکٹس پر بریفنگ دی. ایم این اے کے حکم پہ تمام اداروں کو بریفنگ دینے کا کہا گیا تھا جو آج سیشن میں کمپلیٹ نہیں ہوسکی جو اگلے سیشن میں کمپلیٹ ہوگی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حفیظ اللہ، تحصیل چئیرمین آغا مزمل ، سمیت ایم این اے کے سیکرٹری سید مسرت کاظمی، پی ایس ٹو تحصیل چیرمین انجینئر قمر عباس ، انجنیر لیاقت اور ایم ڈبلیو ایم کے اراکین نے شرکت کی.بعد از بریفنگ آغا مزمل نے دعا کی اور ایم این اے انجینئر حمید حسین نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور اداروں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا اور ملکر ساتھ چلنے اور ترقی اور تعمیر کے لئے دن رات ایک کرکے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

]]>
Ahsan Mashadi Tue, 19 Mar 2024 03:13:04 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-19-01/2024-03-18-22-14-05
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ناصرشیرازی اور مظاہر شگری کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب صدر اظہر خان جتوئی کو مبارکباد http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-18-22-13-02 2024-03-18-22-13-02

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ایم ڈبلیو ایم مظاہر شگری کی اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں حالیہ پریس کلب الیکشن میں جیتنے والے نو منتخب صدر اظہر خان جتوئی سے ملاقات، صدر منتخب ہونے پر انہیں اور ان کے پورے جرنلسٹ پینل کو مبارک باد دی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔

 مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے اس موقع پر کہا کہ اظہر خان جتوئی خوش مزاج، ملنسار اور مخلص انسان ہیں، نیشنل پریس کلب کی صدارت کے لیے انکا انتخاب یقیناً آپ پر صحافتی برادری کے اعتماد کا اظہار ہے، امید ہے نو منتخب صدر اور انکی پوری ٹیم صحافتی اصولوں اور اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے ملک وملت کی تعمیر وترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، آزادی اظہار رائے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام صحافیوں کے حقوق کے حصول کے لیے بھی کوشاں ہوں گے۔

]]>
Ahsan Mashadi Tue, 19 Mar 2024 03:03:09 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-18-22-13-02
جامعہ مسجد گیول سکردو عظیم الشان جشن بلوغت کا اہتمام ، رہنماایم ڈبلیوایم اور قائدحزب اختلاف کاظم میثم کی خصوصی شرکت http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-39-16/2024-03-18-11-45-18 2024-03-18-11-45-18

وحدت نیوز(سکردو)امام جمعہ گیول سکردو شیخ نذیر انصاری کی سربراہی میں نئے مکلفین کی حوصلہ افزائی اور بنیادی شرعی احکام کی تفہیم کے لیے ایک عظیم الشان جشن بلوغت کا اہتمام جامعہ مسجد گیول سکردو میں ہوا۔ جشن میں علاقے کے نامور علماء کرام حجت الاسلام شیخ مہدی انصاری، حجت الاسلام شیخ محمد شریفی اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی محمد کاظم میثم سمیت علاقے کے سرکردگان اور زعما نے خصوصی شرکت کی۔ جشن بلوغت میں علاقہ بھر کے نئے مکلف نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 مکلفین اور نوجوان روزہ داروں کی حد بلوغت پر پہنچنے پر علما کرام نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور شرعی احکامات و وظائف سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے بھی نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ علماء کرام نے ہر سطح پر جشن بلوغت کو بنیادی ضرورت قرار دی۔ اس جشن میں نوجوانوں سے شرعی احکامات کے حوالے سے مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مکلفین کو انعامات سے نوازا گیا۔ والدین اور سرکردگان کی جانب سے اسے نہایت سراہا گیا۔

]]>
Ahsan Mashadi Mon, 18 Mar 2024 16:42:36 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-39-16/2024-03-18-11-45-18
پنجاب کی مینڈیٹ چور حکومت کی ایماءپر نظربندایم ڈبلیوایم رہنما سید ظہیرعباس نقوی کی ہائی کا حکم http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-16-35/2024-03-18-11-37-24 2024-03-18-11-37-24

وحدت نیوز(لاہور)پنجاب کی مینڈیٹ چور حکومت کی ایماءپر گرفتار ہونے والے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمااور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی سید ظہیرعباس نقوی اور پی ٹی آئی رہنما رفیق احمد خان نیازی کی رہائی کا حکم ۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں رفیق احمد خان نیازی اور ظہیر عباس نقوی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، ڈی پی او بھکر پیش ہوئے۔

عدالت عالیہ نےوکلاء کے دلائل سننے کے بعدرفیق احمد خان نیازی اور ظہیر عباس نقوی کے 3 ایم پی او میں نظر بندی کے آرڈرز ختم کرنے اوررہائی کا حکم جاری کردیا۔

]]>
Ahsan Mashadi Mon, 18 Mar 2024 16:18:45 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-16-35/2024-03-18-11-37-24
سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے پی ٹی آئی رہنما وسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-18-11-18-42 2024-03-18-11-18-42

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر سابق سپیکر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی ملاقات۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جن سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے نتائج پر تحفظات ہیں ان  کے ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل  اتفاقِ رائے سے طے کرنے پر بھی گفت و شنید کی گئی ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ودیگر رہنمابھی شریک تھے۔

]]>
Ahsan Mashadi Mon, 18 Mar 2024 16:13:16 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-18-11-18-42
جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم لاہور نقی مہدی کی زیر صدارت اجلاس، یوم القدس بھرپوراندازمیں منانے کا فیصلہ http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-16-35/2024-03-18-11-40-24 2024-03-18-11-40-24

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں جناب نقی مھدی ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی سربراہی میں یوم القدس کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔جس میں جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی مرکزی صدر علماء خطباء ونگ ،برادر سید فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات نے خصوصی شرکت کی ۔ اس کے علاوہ جناب مولانا سید عباس شیرازی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس علماء مکتب اہلبیت صوبہ پنجاب ، جناب مولانا مظہر اعوان صاحب صوبائی رابطہ سیکرٹری مجلس علماء مکتب اہلبیت صوبہ پنجاب ، جناب مولانا سید مستنصر حسین کاظمی ضلعی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت ضلع لاہور ، برادر رانا کاظم علی ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، معروف سماجی کارکن مجلس وحدت مسلمین برادر علی شیر چھینہ ، صوبائی آفس کے برادر قیصر عباس نے بھی شرکت کی ۔

یوم القدس اور اس کی تیاریوں کے حوالے گفتگو کی گئی ۔ المصطفی ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت اور یوم القدس کی پبلیکیشنز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔صوبائی آفس کو ہدایت کی گئی کہ وہ مرکز سے رابطہ کریں اور یوم القدس کی پبلیکیشنز کو جتنا جلد ممکن ہو منگوایا جائے اگر اس سلسلے کوئی ہینڈ بلز پرنٹ ہوئے ہیں تو اسے منگوایا جائے تاکہ جمعہ اور شب ہائے قدر کے اجتماع میں تقسیم کیے جاسکیں ۔ مختلف مسالک کے اکابرین سے روابط کر کے انہیں بھی ریلی میں دعوت دی جائے ۔اتوار کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ایک وفد المصطفی ہاؤس لاہور میں ہونے والی گرینڈ میٹنگ میں شرکت کرے گا ان شاءاللہ

]]>
Ahsan Mashadi Mon, 18 Mar 2024 15:37:26 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-16-35/2024-03-18-11-40-24
صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی سرگودہا کی پرہیزگار شخصیت سے ملاقات http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-16-35/2024-03-18-11-42-35 2024-03-18-11-42-35

وحدت نیوز(سرگودھا)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی سرگودہا کی پرہیزگار شخصیت سے  ملاقات ۔ وطن عزیز پاکستان کے معروف عالم دین بزرگ عالم ربانی ،پرہیزگار، ملک وملت کا عظیم سرمایہ اور قائد وحدت کے دیرینہ ساتھی  جناب علامہ سید محمد باقر شیرازی حفظہ اللہ سے ان کے ڈیرے پر صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی کی ملاقات ہوئی ۔ صوبائی صدر کی ان سے یہ دوسری ملاقات تھی ۔

 اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان  تنظیمی ،مذہبی ،سیاسی امور پر گفتگو کی گئی ۔ ضلع سرگودھا کی تنظیمی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔ ضلع سرگودھا میں تنظیمی صورتحال میں بہتری اور پیشرفت پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔تحصل بھلوال کے لئے نئے سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی ۔ اس ملاقات میں مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور ضلع سرگودھا کے سابق ضلعی صدر برادر راجہ امجد بھی موجود تھے ۔

]]>
Ahsan Mashadi Mon, 18 Mar 2024 14:40:28 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-16-35/2024-03-18-11-42-35
پی ایس ایل میچ میں پولیس کی جانب سےشہریوں سے فلسطین کا جھنڈا چھیننا قابل مذمت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-18-11-13-14 2024-03-18-11-13-14

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس x پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ایس ایل میچ میں پولیس کی جانب سےشہریوں سے فلسطین کا جھنڈا چھیننا قابل مذمت ہے۔غزہ کے مسلمانوں کو عالمی سطح پر جس بےحسی کا سامنا ہے اس میں مسلم ممالک کا کردار بھی کوئی ڈھکا چھپا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے دو ٹوک انداز میں اسرائیل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ناجائز ریاست قرار دیا ہے۔ عالمی استعماری طاقتوں کی خوشنودی کے لیے غزہ کے مسلمانوں کو نظر انداز کرنا بانی پاکستان کے فرمودات سے انحراف ہے۔پاکستان کے پچیس کروڑ عوام کے دل فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

]]>
Ahsan Mashadi Sun, 17 Mar 2024 16:10:43 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-18-11-13-14
پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شیعہ، سنی عمائدین کا جرگہ،علاقہ میں قیام امن کیلئے ہر قسمی قربانی دینے کاعزم http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-19-01/2024-03-15-20-13-14 2024-03-15-20-13-14

وحدت نیوز(پاراچنار)پاکستان کا سرحدی علاقہ کرم عرصہ دراز سے امن و امان اور فرقہ وارانہ مسائل کا شکار رہا ہے، یہاں ایسی جنگیں بھی ہوئیں، جو چار سے پانچ سال تک جاری رہیں، جن میں اب تک ہزاروں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ اس خونرزی کی وجہ سے ہی شائد یہ علاقہ اتنی ترقی نہیں کرسکا، جتنی کہ کرنا چاہیئے تھی۔ حالیہ عام انتخابات سے قبل بھی یہاں مختلف قسم کے مسائل درپیش تھے، جن کی وجہ سے نوبت اکثر لڑائیوں تک جاپہنچی اور ان تصادم میں درجنوں جانیں بھی ضائع ہوئیں۔ تاہم عام انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی انجیئیر حمید حسین کی بطور ایم این اے کامیابی اس علاقہ کیلئے اس لئے ایک نیک شگون ثابت ہوئی کہ ایک شیعہ قومی جماعت یعنی ایم ڈبلیو ایم کے نامزد شیعہ امیدوار کو اپر کرم سے تو ووٹ ملے ہی، تاہم کرم کے اہلسنت نے بھی حمید حسین کی بھرپور حمایت کی اور انہیں کامیاب کرانے میں موثر کردار ادا کیا۔

اسی ہم آہنگی اور مثبت ماحول کو برقرار رکھنے اور علاقائی مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنے کیلئے مجلس وحدت مسلمین ضلع کرم کے زیراہتمام پاراچنار شیعہ، سنی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد کیا گیا، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی دفتر میں منعقد ہونے والے اس جرگہ میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے ایک دوسرے پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی صدر و تحصیل چیئرمین علامہ مزمل حسین فصیح، حاجی نثار علی، ناہید خواجہ، منیر خان بنگش، مدثر بنگش، محمد ارشاد، ذیشان حیدر، وقاص عثمان سمیت ضلع کرم کے معزز مشران، سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شیعہ، سنی عمائدین نے متفقہ طور پر امن کی بحالی اور بھائی چارے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان علاقے کے ہر فرد کی اہم ترین ہے۔

جرگہ کے دوران ماحول انتہائی خوشگوار تھا اور دونوں جانب سے علاقہ میں پائیدار امن کے قیام کے حوالے سے مفید تجاویز دی گئیں۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ امن کے بغیر ضلع کرم کی ترقی ناممکن ہے، جس کے لئے خلوص نیت کے ساتھ آگے بڑھنا ضروری ہے۔ عمائدین کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بازی اور مذہبی دہشت گردی ضلع کرم کے لئے ہر لحاظ سے تباہی اور غربت کے علاوہ کچھ نہیں دلا سکی۔ اس طرح کی صورتحال سے معاشی اور سماجی خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، خاص طور پر محکوم قوموں اور محنت کش طبقے کے نوجوان، عورتیں اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم کی اہلسنت برادران نے انجنئیر حمید حسین کو ووٹ دیکر یہ ثابت کیا کہ ہم امن کے خواہش مند ہیں، ان شاء اللہ نفرتوں پر مبنی فضا کو ختم کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نومنتخب ایم این اے انجنئیر حمید حسین کی سربراہی میں ضلع کرم میں بلا تفریق عام لوگوں کی فلاح و بہود کے منصوبوں پر دھیان دیا جائے گا، تاکہ لوئر اور سنٹرل کرم کی عوام بھی خوشحال زندگی گزار سکیں۔ جرگہ کے آخر میں شیعہ، سنی عمائدین نے ایم ڈبلیو ایم ضلعی دفتر سے مرکزی امام بارگاہ گاہ پاراچنار تک علامتی امن واک کی اور امن کا پیغام دیا۔ علاوہ ازیں عمائدین نے نومنتخب سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش کو مبارکباد پیش کی۔ عمائدین نے اراکین انجمن حسینیہ سمیت صدر تحریک حسینی علامہ سید تجمل حسینی سے بھی ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ ضلع کرم کو امن کا گہوارہ بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کی اس کاوش کو شیعہ، سنی عائدین نے سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ نومنتخب ایم این اے حمید حسین کیساتھ مکمل تعاون کریں گے اور علاقہ میں قیام امن کیلئے ہر قسمی قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہیں۔

]]>
Ahsan Mashadi Sat, 16 Mar 2024 01:11:16 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-19-01/2024-03-15-20-13-14
حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہی ہیں اور عوام کی دو وقت کی روٹی مشکل ہوگئی ہیں،علامہ مبشرحسن http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-17-12/2024-03-15-20-11-14 2024-03-15-20-11-14

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی ایماء پر مہنگائی کی بم گرا رہی ہے، حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہی ہیں اور عوام کی دو وقت کی روٹی مشکل ہوگئی ہیں، پاکستان کو مہنگائی اور غربت کا پیکیج دینے والوں کا عوام محاسبہ کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں، حکمرانوں نے مہنگائی کو کم نہیں کیا تو عوام کو سڑکوں پر آنے سے کوئی روک نہیں سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں وحدت ہاؤس انچولی میں پولیٹیکل کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا حیات عباس نجفی، علامہ صادق جعفری، زین عباس، سبط اصغر، کاظم عباس سیمت دیگر ارکین بھی موجود تھے۔

علامہ مبشر حسن نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے لینے کیلئے عوام پر مہنگائی کے تابڑ توڑ حملے کا سلسلہ بند کیا جائے، مہنگائی عالمی مسئلہ نہیں ہے حکمران عوام پر رحم کریں، مہنگائی کو روکیں آئی ایم ایف استحصالی ادارہ ہے جو پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف غریب عوام دشمن پر مبنی پالیسیوں پر گامزن ہے، پاکستان کے عوام کو بھوک و افلاس میں دھکیلنا چاہتا ہے، عوام کو بنیادی حقوق سے محروم مہنگائی کے ذریعے آخری نوالہ تک چھینا جارہا ہے، عوام کے مسائل حل نہ کرنیوالی حکومت زیادہ چل نہیں سکتی، حکمران ماضی سے سبق حاصل کریں، دعوؤں کا دور ختم ہوچکا اب تو عوام کو معاشی ریلیف دینا ہی ہوگا، مہنگائی کو روکنے میں حکمران بے بس ہیں۔

]]>
Ahsan Mashadi Sat, 16 Mar 2024 01:10:08 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-17-12/2024-03-15-20-11-14
سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی آئی جی خیبر پختونخوا (ر) سید ارشاد حسین سے ملاقات http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-15-20-10-06 2024-03-15-20-10-06

وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد نے آئی جی خیبر پختونخوا (ر) سید ارشاد حسین سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ وفد میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور سید محسن شہریار زیدی شامل تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی حالات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر کرم میں پائیدار امن کو بحال کرنے اور مسلکی تعصبات ختم کرنے، علاقے کی ترقی کیلئے لائحہ عمل ببنانے  پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر اییر مارشل (ر) سید قیصر حسین بھی موجود تھے۔ملکی سطح پر حالیہ الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے اتحاد کو سراہا گیا۔ الیکشن میں سپورٹ کرنے پر آئی جی (ر) سید ارشاد حسین، ائیر مارشل سید قیصر حسین اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

]]>
Ahsan Mashadi Sat, 16 Mar 2024 01:08:26 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-15-20-10-06
ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر وممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی ڈی جی پراسیکیوشن خیبر پختونخواہ سےملاقات http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-15-20-08-23 2024-03-15-20-08-23

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر و ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین صاحب کی ڈی جی پراسیکیوشن خیبر پختونخواہ سے انکے آفس میں ملاقات۔ضلعی عدالت ہائے کرم ضلعی ہیڈکوارٹر پارہ چنار اور تحصیل عدالت صدہ کے مختلف مسائل اور امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

عدالت میں سرکاری وکلاء(پبلک پراسیکیوٹر، اسسٹینٹ پبلک پراسیکیوٹر  اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ) کے کمی پر تفصیل سے گفت و شنید ہوئی۔ ڈی جی صاحب نے جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔جس پر ایم این اے صاحب انکا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ضلع کرم بار کے صدر جناب ایڈووکیٹ محمود علی طوری صاحب بھی موجود تھے۔

]]>
Ahsan Mashadi Sat, 16 Mar 2024 01:05:37 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-15-20-08-23
سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس سے سابق وزیراعلیٰ اور صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان خالد خورشید خان کی ملاقات http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-13-19-49-43 2024-03-13-19-49-43

وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان کی ملاقات ۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور صوبائی صدر پی ٹی آئی خالد خورشید خان نے ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سےان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پر موجودہ ملکی سیاسی صورتحال ،جی بی کے آئینی حقوق ،عوامی مسائل، ریاستی جبر وتشددسمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

]]>
Ahsan Mashadi Thu, 14 Mar 2024 00:49:13 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-13-19-49-43
چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپرٹینڈنٹ اڈیالا جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-13-19-49-10 2024-03-13-19-49-10

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل کے آفسران نے ہمیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی، جس پر ہم نے ذمہ داران کے خلاف اسلام آباد دہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دی ہے، عدالتی احکامات سے سرکاری آفسران کا انکار ایک سنگین جرم اور آئین شکنی ہے، جسے مثال بنا کر ہر کوئی قانون توڑے گا، ایسی مشق ملک و قوم کے لیے نقصان دہ اور خطرناک ہے۔

 ہماری درخواست پر سپرٹینڈنٹ اڈیالا جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، ملک اس وقت آئین و قانون کی بجائے مقتدر شخصیات کی پسند و ناپسند کے تابع ہے، وزیر خزانہ ایک ایسے شخص کو بنایا گیا جس کے پاس پاکستان کی شہریت تک نہیں، کیا پچیس کروڑ عوام کے ملک میں کوئی ایک شخص بھی اتنی قابلیت نہیں رکھتا کہ اسے یہ منصب دیا جاتا، عالمی قوتوں کے متعین کردہ یہ غیر ملکی پاکستان کے کیسے وفادار ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہارے ہوئے لشکر کو ملک و قوم پر مسلط کرنا کہاں کی عقلمندی ہے، غلط فیصلوں کے نتائج بھی ہمیشہ غلط نکلتے ہیں، عدلیہ اپنی رٹ کھو چکی ہے، پاکستان اس وقت قانون کے بغیر چل رہا ہے، عدلیہ کے احکام کو نہ ماننا ایک بدعت اور جرم ہے جس کا بار بار ارتکاب معمول بن چکا ہے، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان کو کچھ ہو گیا تو عوام کسی کو نہیں چھوڑیں گے، ملکی گھمبیر صورتحال پر اگر  پی ٹی آئی قیادت نے احتجاج کی کال دی تو ہم بھر پور ساتھ دیں گے۔

]]>
Ahsan Mashadi Thu, 14 Mar 2024 00:48:27 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-13-19-49-10
صدرایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کی ذاکراہل بیتؑ جناب ضرغام عباس بلوچ سے ملاقات،ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کی دعوت http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-16-35/2024-03-13-19-48-24 2024-03-13-19-48-24

وحدت نیوز(خوشاب) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی خوشاب ، جوہرآباد میں میں ذاکر اہلبیت جناب ضرغام عباس بلوچ سے ملاقات صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے خوشاب کا وزٹ کیا جہاں انہوںنے  ضلعی تنظیمی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ذاکر اہلبیت جناب ضرغام عباس بلوچ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں تنظیمی وسیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔

 ذاکر اہل بیتؑ جناب ضرغام عباس بلوچ کو پہلی ملاقات میں ہی دعوت دی گئی کہ وہ باقاعدہ قومی دھارے میں شامل ہوں تاکہ ذکر آل محمد علیہم السلام کے ساتھ ساتھ ملک و ملت کی بہتر خدمت کرسکیں۔جس پر انہوں نے مشاورت اور حتمی رائے کے لئے فرصت مانگ لی ۔ امید ہے وسیع تر قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ذاکر اہلبیت صاحب مایوس نہیں کریں گے ان شاءاللہ ۔ اس ملاقات میں مولانا ظہیر کربلائی اور وحدت یوتھ خوشاب کے صدر جناب امتیاز لغاری بھی موجود تھے۔

]]>
Ahsan Mashadi Thu, 14 Mar 2024 00:47:21 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-16-35/2024-03-13-19-48-24
صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم پنجاب کی کابینہ کا اہم اجلاس http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-16-35/2024-03-13-19-47-20 2024-03-13-19-47-20

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی میٹنگ کا انعقادصوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب لاہور میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شوری عالی کے معزز رکن جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید مبارک علی موسوی نے دستور کے مطابق خصوصی شرکت کی ۔

صوبائی کابینہ کے معزز اراکین میں سے سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری ،آغا سید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ، سید اقبال حسین شاہ صاحب صوبائی نائب صدر ،سید انوار زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود ،برادر اسد علی بلتستانی صوبائی  میڈیا سیکرٹری ،برادر رائے ناصر علی صوبائی سیکرٹری روابط نے اس اہم میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جبکہ آغا علامہ سید مبارک علی موسوی رکن شوری عالی نےدرس اخلاق دیا ۔ میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ تنظیمی فعالیت کے حوالے کئی ایک تجاویز دی گئیں ۔

میٹنگ کے آغاز میں سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری نے آغا سید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات کو الیکشن کی کامیابی اور وسائل کی کمی کے باوجود اتنی بڑی اچیومنٹ حاصل کرنے پر خصوصی مبارک باد پیش کی اور کہا الیکشن کے اس سارے پروسیس میں آغا سید حسین شاہ زیدی کا کردار بہت ہیں عمدہ اور بہترین رہا ہے ۔ یہ سارا عمل قابل ستائش بھی ہے ۔اس پر علامہ سید مبارک علی موسوی سمیت دیگر کابینہ کے معزز اراکین نے بھی آغا سید حسین شاہ کو خصوصی طور پر مبارک باد پیش کی ۔میٹنگ میں پچھلے فیصلوں پر نظر ثانی کی گئی ۔

 صوبائی صدر صاحب نے تاکید کی آگلی میٹنگ میں صوبائی کا بینہ کے معزز اراکین سب کوشش کریں شرکت فرمائیں ۔ مگر یہ کہ کوئی ایسا عذر شرعی در پیش ہو۔ میٹنگ  میں ایم پی اے  اسد عباس کی باقاعدہ  دعوت کو حتمی شکل دی گئی اور کہا گیا کہ ماہ مبارک رمضان میں اس دعوت کا اہتمام کیا جائے ۔ صوبائی سیکرٹری میڈیا سے کہا گیا کہ اسی دعوت میں صحافی حضرات کو بھی مدعو کیا جائے ۔

]]>
Ahsan Mashadi Thu, 14 Mar 2024 00:46:20 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-16-35/2024-03-13-19-47-20
یوم القدس پر پوری دنیا کو غاصب صیہونی ریاست کیخلاف سراپا احتجاج ہونا چاہئے، علامہ مقصود ڈومکی http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-13-19-46-18 2024-03-13-19-46-18

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن کریم حق و صداقت پر مبنی مکمل نظام حیات ہے۔ قرآن کریم کا پڑھنا باعث ثواب، قرآن کا سمجھنا باعث ہدایت اور قرآن پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔ قرآن کریم پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں عزت و سربلندی حاصل کر سکتے ہیں۔ جبکہ قرآن کریم سے دوری ہی امت مسلمہ کے زوال اور ذلت کا بنیادی سبب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں ادارہ مرکز تبلیغات اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ اسلام شناسی تربیتی ورکشاپ میں "قرآن کریم کتاب ہدایت" کے عنوان پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 علامہ مقصود ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماہ مبارک رمضان کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منا رہے ہیں۔ اس دفعہ عالمی یوم القدس کے موقع پر پوری دنیا کے غیرت مند انسانوں کو غاصب و ظالم صیہونی ریاست کے خلاف سراپا احتجاج بن جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک دفعہ پھر نااہل حکمران زبردستی عوام پر مسلط کئے گئے ہیں۔ جنہیں 8 فروری کے انتخابات میں عوام نے نفرت کا نشانہ بنا کر مسترد کر دیا۔ مقدر قوتیں انہیں جبراً عوام پر مسلط کر رہی ہیں۔ جس کے باعث عوام کے غم و غصّے میں کمی آنے کی بجائے مزید اضافہ ہوا ہے۔

]]>
Ahsan Mashadi Thu, 14 Mar 2024 00:39:32 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-13-19-46-18
چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی جانب سے سپریڈیڈینٹ اڈیالاجیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-12-20-02-34 2024-03-12-20-02-34

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلسل قانون کی تحقیر اور بے توقیری ہو رہی ہے، عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا جاتا ہے، عدالت کے واضح حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرا کر صریحاً توہین عدالت کا ارتکاب کیا گیا ہے، توہین عدالت کے مرتکب جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرا دی ہے، ہر شہری کے بنیادی انسانی حقوق ہوتے ہیں، جیل میں بھی موجود قیدی کا حق ہے کہ اس کی ملاقاتیوں سے ملاقات کروائی جائے، پاکستان میں قانون کی بالادستی ختم ہو چکی ہے، یہاں قانون کی حرمت کو جان بوجھ کر پامال کیا جا رہا ہے، لگتا ہے یہ ملک جنگل بن چکا ہے جنگل کے بھی کچھ ضابطے اور اصول ہوتے ہیں یہاں تو جنگل سے بھی بدتر حالات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے فارم 45 کو چودہ دنوں میں اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کیا تھا، یہ ایک آئینی تقاضا تھا ہم نے اس غیر قانونی عمل کے خلاف کورٹ میں درخواست دائر کی، جس کے نتیجے میں جب جلد بازی میں فارم اپ لوڈ کیئے گئے انکی حقیقت قوم کے سامنے آشکار ہو گئی، جن میں غلط ردوبدل سے دھاندلی کے الزامات کو مزید تقویت ملی ہے، نقل کے لیے بھی عقل چاہیے ہوتی ہے پتہ نہیں کس طرح کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، ملک میں اس وقت تک چیزیں ٹھیک نہیں ہونگی جب تک قانون کا مکمل نفاذ نہیں ہو گا، قانون نافذ کرنیوالے قانون شکنی کی بجائے قانون کی پاسداری کریں گے، اس موقع پر وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔

]]>
Ahsan Mashadi Wed, 13 Mar 2024 01:01:52 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-12-20-02-34
حق سچ کی فتح، مجلس وحد ت مسلمین کے ایم این اے حمید حسین کے خلاف الیکشن کمیشن کےفیصلہ کو پشاور ہائیکورٹ نے معطل کردیا http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-12-20-01-50 2024-03-12-20-01-50

وحدت نیوز(پشاور) حق سچ کی فتح، مجلس وحد ت مسلمین کے ایم این اے حمید حسین کے خلاف الیکشن کمیشن کےفیصلہ کو پشاور ہائیکورٹ نے معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 37 ضلع کرم پاراچنار انجینئر حمید حسین کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مخالف فریق کی درخواست پرووٹو ں کی دوبارہ گنتی کے احکامات کو کالعدم قرار دے کر معطل کردیا ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین اپنے وکلاء قاضی محمد انور ایڈوکیٹ اور چنگیز خان ایڈوکیٹ کے ہمراہ۔ جبکہ فریق مخالف کی جانب سے غلام محی الدین ملک ایڈوکیٹ اور محمد فاروق ملک ایڈووکیٹ پشاور ہائیکورٹ کے میں دورکنی بینچ کے ججز جناب جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد کے روبروپیش ہوئے۔

معزز جج صاحبان نے انجینئر حمید حسین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے 37 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کو معطل کرنے کے تحریری احکامات جاری کردیے ہیں۔

اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا کہ یہ فتح دراصل حق سچ کی فتح ہے اور عدالت عالیہ نے حق دار کو اس کا حق دے دیا ہے۔

]]>
Ahsan Mashadi Wed, 13 Mar 2024 01:00:48 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-12-20-01-50
سحری اور افطاری کے اوقات پہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا محکمہ برقیات اور حکومت کی ذمہ داری ہے، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-39-16/2024-03-12-19-59-53 2024-03-12-19-59-53

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور گلگت بلتستان اسمبلی میںقائد حزب اختلاف محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت رمضان کی حرمت کے پیش نظر روزہ داروں کو سہولت پہنچانے میں راست اقدام اٹھائے۔

سحری اور افطاری کے اوقات پہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا محکمہ برقیات اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مہنگائی نے عام عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے، حکومت گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرے۔

تراویح، شب بیداریوں اور مجالس کی سکیورٹی کو فول پرول کریں۔

حکومت اقدامات سے واضح کرے کہ گلگت بلتستان میں کوئی حکومت نامی کوئی چیز بھی ہے۔

ریاستی ادارے گلگت بلتستان کو مالی بحران سے نکالنے میں کردار ادا کرے یا بیساکھی ہٹادیں۔

رجیم چینج کے 8 ماہ گزر گئے مگر وفاق نے اب تک ایک روپیہ کا ایڈیشنل گرانٹ نہیں دیا۔

صوبائی حکومت بدترین مالیاتی بحران پر اپوزیشن کی ہم آواز ہوجائیں اور عوام کو حقیقت سے آگاہ کریں۔

]]>
Ahsan Mashadi Wed, 13 Mar 2024 00:59:05 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-39-16/2024-03-12-19-59-53
رمضان کریم تزکیہ نفس ، تقوی و پرہیزگاری ، ایمان محکم اور گناہوں کی سیاہی سے اپنے دلوں کو پاک کرنے کا بہترین وسیلہ ہے،معصومہ نقوی http://mwmpak.org/departments/2015-04-23-09-40-20/2024-03-12-19-59-02 2024-03-12-19-59-02

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما سیدہ معصومہ نقوی نے ماہ رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام عالم اسلام کو ماہ عظیم ، ماہ صیام اور ماہ خدا یعنی رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ، رمضان کریم جہاں رحمتوں برکتوں اور خدا کی مغفرت کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے وہیں تزکیہ نفس ، تقوی و پرہیزگاری ، ایمان محکم اور گناہوں کی سیاہی سے اپنے دلوں کو پاک کرنے کا بہترین وسیلہ ہے ، اس ماہ میں ہمارا چھوٹے سے چھوٹا  نیک عمل یہاں تک کہ روزہ دار کا سونا بھی عبادت شمار ہوتا ہے ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفئ صل للہ علیہ وآلہ وسلم نے ماہ رمضان کی اہمیت کو اپنے خطبے میں بہترین انداز میں ارشاد فرمایا کہ یہ وہ مہینہ ہے جس کے دن تمام دنوں سے بہتر اور جس کی راتیں تمام راتوں سے افضل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس با برکت مہینے میں مسلمانوں کو اپنی اصلاح  اورنفس کی تعمیر نو کے لئے ذکر خدا سے مدد حاصل کرنی چاہیئے اس مہینے کے مبارک ایام میں بندگی و عبادت ، صلہ رحمی ، گناہوں سے پرہیز ، واجبات کی ادائیگی،  اعمال حسنہ کی انجام دہی ، طلب مغفرت و رحمت اور پروردگار کی قربت کے حصول کے لیے کوشش کرنی چاہیئے۔

 انہوں نے معاشرے کے صاحب حیثیت افراد سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام مہنگائ کی چکی میں بری طرح پس چکی ہے ماہ مبارک رمضان میں اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی کے لیے دل کھول کر غرباء و ضرورت مند گھرانوں کی مدد کی جاے تاکہ دنیا و آخرت کی سعادت مندی ہمارا نصیب ہو اللہ تعالی اس عظیم مہینے کے صدقے فلسطین کے مظلومین کی مدد و نصرت فرمائے ، دشمنان دین کو نابود کرے اور ہمارے ملک کو استحکام و خوشحالی عطا فرمائے۔

]]>
Ahsan Mashadi Wed, 13 Mar 2024 00:57:56 +0100 http://mwmpak.org/departments/2015-04-23-09-40-20/2024-03-12-19-59-02
شہید ڈاکٹرمحمد علی نقویؒ اور سید ثاقب اکبر کا راستہ انا کو ختم کرکے فنا فی اللہ ہونے کا راستہ ہے، علامہ شیدا حسین جعفری http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/ایم-ڈبلیو-ایم-کی-عالمی-خبریں/2024-03-12-19-57-52 2024-03-12-19-57-52

وحدت نیوز(قم) شہداء دین خدا کی سربلندی اور تبلیغ کے عملی مبلغ ہیں۔ اپنی مجالس و محافل میں ہمیں شہداء کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم قم کی جانب سے گذشتہ روز موسسہ باقرالعلوم کے کانفرنس ہال میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور قبلہ سید ثاقب اکبر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست سے گفتگو کے دوران ایم ڈبلیو ایم قم کے صدر حجۃالاسلام مولانا سید شیدا حسین جعفری نے  کہا کہ ہمیں شہداء کی خصوصیات کو جاننے کی کوشش کرنی چاہیئے، تاکہ ہم بھی ان خصوصیات کو اپنا سکیں اور ساتھ ہی شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ایک خاص اور نمایاں صفت ان کا خلوص اور انا کا خاتمہ تھا۔ ان کے مطابق سید ثاقب اکبر مرحوم بھی شہید ڈاکٹر نقوی کی مانند ایک عظیم انسان تھے اور انہوں نے بھی علمی، قلمی اور ثقافتی حوالے سے دین اسلام کی بے مثال خدمت کی ہے۔ نشست سے دیگر حاضرین نے بھی گفتگو کی اور سوال و جواب کا سلسلہ بھی چلا۔ یاد رہے کہ نشست سے خصوصی خطاب مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کیا۔

]]>
Ahsan Mashadi Wed, 13 Mar 2024 00:56:32 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/ایم-ڈبلیو-ایم-کی-عالمی-خبریں/2024-03-12-19-57-52
ڈاکٹر محمد علی نقوی اپنی زندگی میں بھی شہید تھے،حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر قربانی مقدم http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/ایم-ڈبلیو-ایم-کی-عالمی-خبریں/2024-03-12-19-56-30 2024-03-12-19-56-30

وحدت نیوز(اصفہان)29 ویں برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے بروز اتوار 10 مارچ 2024 کو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 29 ویں برسی کے موقعے پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کا شرف برادر شیخ سلیم نے حاصل کیا۔

تلاوت قرآن پاک کے بعد شہداء بالاخص شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں برادر محمد سلیم آرزو اور بردار غلام علی نے حاضرین کے سامنے ترانہ پیش کیا۔اس کانفرنس کے مہمان خصوصی حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر قربانی مقدم تھے ۔انہوں نے اپنی خطاب میں شہید کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر نیک کام جو تصور کیا جائے اس کے اوپر بھی نیک کام ہوتا ہے۔لیکن خدا کی راہ میں شہادت والی نیکی سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں ہے۔کیوں کہ شہادت کے موقع پر انسان اپنا تمام وجود خدا کی خاطر قربان کرتا ہے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ان افراد میں سے تھے جس نے اپنی تمام ھستی اور وجود کو خدا کی راہ میں قربان کر دی۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید بیان کیا کہ ہر انسان نے کبھی نہ کبھی اس دنیا سے جانا ہے یا دشمن کی گولی سے شہید ہونا ہے۔ لیکن ڈاکٹر نقوی ایسے شہید ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی کا ہر لمحہ شہداء جیسی زندگی گزاری ہے۔

شھید نقوی ان افراد میں سے تھے جنہوں نے خطے میں تقلید کا مفہوم متعارف کروایا تاکہ لوگ اپنی عبادات کو شرعی طور پر سمجھ کر انجام دے سکیں۔

انہوں نے اپنے بیان کہ آخر میں دعاعیہ کلمات کے ساتھ فرمایا کہ ہم یہ یاد شہداء کی کانفرنسسز اس لئے انعقاد کرتے ہیں تاکہ ہمارے اندر بھی  توفیق پیدا ہو کہ ہم بھی ان شہداء کی طرح اپنی زندگیاں گزار سکیں اور خدا کا قرب حاصل کر سکیں۔

حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر قربانی مقدم کے خطاب کے بعد ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے سربراہ سید محسن رضا نقوی نے تشریف لائے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کا اختتام کیا۔

یاد رہے جلسے کے نظامت کے فرائض نائب مسئول مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان برادر سید اسرار عباس نے انجام دئیے اور اس کے بعد حاضرین کے لئے دستر خواں بچھایا گیا۔

]]>
Ahsan Mashadi Wed, 13 Mar 2024 00:55:54 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/ایم-ڈبلیو-ایم-کی-عالمی-خبریں/2024-03-12-19-56-30
شہید ڈاکٹرمحمد علی نقویؒ اور سید ثاقب اکبر نے پاکستان میں بڑے بڑے طوفانوں کا مقابلہ کیا، علامہ شفقت شیرازی http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/ایم-ڈبلیو-ایم-کی-عالمی-خبریں/2024-03-12-19-55-53 2024-03-12-19-55-53

وحدت نیوز(قم)ملت پاکستان کو شروع سے ہی مختلف بحرانوں کا سامنا ہے۔ ہر زمانے میں مختلف شخصیات نے ملت پاکستان کی مدد کی ہے۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور سید ثاقب اکبر نے ملت پاکستان کی فلاح و بہبود، تعمیر و ترقی اور شعور و بیداری کیلئے کئی تعلیمی، فلاحی، رفاحی اور اصلاحی خدمات انجام دیں۔ ان کا راستہ واضح اور روشن ہے۔ انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کی صحیح تشخیص دی، اپنے فرائض کو درست پہچانا اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اس دارفانی سے دار بقاء کی طرف چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور سید ثاقب اکبر نقوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم ڈبلیو ایم قم نے موسسہ باقرالعلوم کے کانفرنس ہال میں ایک تحلیلی و تجزیاتی نشست منعقد کی۔

نشست کا آغاز محترم منظور حسین حیدری نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ ان کے بعد ایم ڈبلیو ایم قم کے صدر علامہ سید شیدا حسین جعفری نے نشست کا افتتاحیہ بیان کیا۔ انہوں نے اپنے افتتاحیے میں شہداء کی خصوصیات بیان کیں اور کہا کہ شہداء نے ہمیں انا کو قربان کرکے خدا تک پہنچنا سکھایا ہے۔ اس موقع پر برادر رفیق انجم نے اپنی دلکش آواز میں ترانہ شہادت سے حاضرین کے دلوں کو گرمایا۔ ان کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجۃالاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے شہید ڈاکٹر نقوی اور سید ثاقب اکبر مرحوم کی خدمات کا ایک جامع خلاصہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا یہ پاکستان کے عظیم فرزند ہیں اور یہ ہمیشہ وقت سے پہلے آنے والے حالات کیلئے منصوبہ بندی کیا کرتے تھے۔ ان کی نگاہیں صرف پاکستان کے حالات تک محدود نہیں تھیں بلکہ وہ عالمی تحریکوں اور بین الاقوامی حالات سے بھی مرتبط اور آگاہ رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑے بڑے بحران آئے اور ہر دور میں عظیم شخصیات نے ملت کو ان بحرانوں سے نکالا ہے۔ ان عظیم شخصیات میں ایک بڑا نام قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کا ہے۔ شہید ڈاکٹر نقوی اور سید ثاقب اکبر نے پاکستان میں بڑے بڑے طوفانوں کا مقابلہ کیا ہے۔ یہ دونوں پاکستان میں حضرت امام خمینی اور قائد حسینی کی بیداری اور شعور کی تحریک کے روح رواں تھے۔

]]>
Ahsan Mashadi Wed, 13 Mar 2024 00:55:17 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/ایم-ڈبلیو-ایم-کی-عالمی-خبریں/2024-03-12-19-55-53
رمضان المبارک اپنے نفس کے محاسبے اور دوسروں کے احساس کا نام ہے، علامہ باقرعباس زیدی http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-17-12/2024-03-12-19-55-13 2024-03-12-19-55-13

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک صبر و رضا اور ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، تمام عالم اسلام کو ماہ مبارک رمضان ۵۴۴۱ ھ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، خالق کائنات نے امت محمدی پر روزے اس لئے فرض کئے کہ وہ متقی بن جائیں، ہم نے ایک دن اللہ کے حضور اپنے ہر عمل کا جواب دہ ہونا ہے لہذا اپنی زندگیوں کو اسلام کے حقیقی اصولوں کے مطابق ڈھالا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں دوسروں کی جان و مال کے تحفظ، ظالمین سے دوری، ذخیرہ اندوزی کی مذمت اور مظلومین کی حمایت کا درس دیتا ہے، روزہ خود کو محض بھوکا یا پیاسا رکھنے کا نام نہیں بلکہ اپنے نفس کے محاسبے اور دوسروں کے احساس کا نام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایسے بھی کئی خاندان ہیں جن کے بچے مدتوں سے لاپتا ہیں، ان کے اہل خانہ ہر سال سحری و افطاری کے اوقات میں ان کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہیں، حکومت وقت اور مقتدر اداروں سے ان جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کامطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو کرپشن مافیا، ذخیرہ اندوز اور مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے مہنگائی پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان المبارک میں ایک دوسرے کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھا جائے اور اپنی عبادات میں وطن کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لیے زیادہ سے زیادہ دعائیں کی جائیں۔

]]>
Ahsan Mashadi Wed, 13 Mar 2024 00:54:13 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-17-12/2024-03-12-19-55-13
ایم ڈبلیوایم شعبہ مشھد مقدس کےزیر اہتمام سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی برسی کا انعقاد http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/ایم-ڈبلیو-ایم-کی-عالمی-خبریں/2024-03-12-20-00-45 2024-03-12-20-00-45

وحدت نیوز(مشھد)سفیر انقلاب محسن ملت ڈاکٹر شھید محمد علی نقوی کی 29 ویں برسی کی مناسبت سے موسسہ شھید عارف الحسینی دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد میں قرآن خوانی قرآن خوانی کی گئی۔ قرآن خوانی کے بعد تلاوت کلام مجید کی سعادت برادر حافظ اویس نے حاصل کی،منقبت برادر محمد اسلم نے پیش کی۔

 مقررحجۃ الاسلام عارف حسین تھہیم صاحب نے کہا کہ شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی جب تک ہم میں تھے ہمیشہ ملت کے دکھ اور درد میں مدوا کرتے تھے. شھید نقوی جھاں ملت کے جوانوں کے بہترین مربی تھے وہاں ملت کے بزرگوں کے مشکلات میں معاون و مشاور تھے۔

 انہوں نے کہا ڈاکٹر شھید اپنی تنخواہ کا پیشتر حصہ ملت کے جوانوں کے امور میں صرف کرتے تھے. اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب سید محمد علی عون نے انجام دیئے۔

]]>
Ahsan Mashadi Wed, 13 Mar 2024 00:29:56 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/ایم-ڈبلیو-ایم-کی-عالمی-خبریں/2024-03-12-20-00-45
سپریڈنڈنٹ اڈیالہ جیل کی ایکبار پھر توہین عدالت ،علامہ راجہ ناصرعباس اور عمران خان کی ملاقات سے انکار http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-11-19-24-38 2024-03-11-19-24-38

وحدت نیوز(اسلام آباد) سپریڈنڈنٹ اڈیالہ جیل کی ایکبار پھر توہین عدالت ،سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس اوربانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ملاقات سے انکار۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملاقات کے لیے کہا جواب نہیں آیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے آج ملاقات کا حکم دیا تھا، صبح 9 بجے سے آئے ہیں، ملاقات نہیں کرائی گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئینی حق ہے اور ہائی کورٹ کا حکم ہے ملاقات کرائی جائے، اس ملک میں قانون کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔ جیل انتظامیہ ایک بارپھر توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں پُرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا، یہ کیسی جمہویت ہے، لوگوں کا ووٹ چھین کر حکومت بنائی گئی، پاکستانی ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتے ہیں، کیاصرف دو خاندانوں نے ہم پر مسلط رہنا ہے؟۔

]]>
Ahsan Mashadi Tue, 12 Mar 2024 00:12:12 +0100 http://mwmpak.org/2015-04-23-09-10-57/2015-04-23-09-14-41/2024-03-11-19-24-38