Print this page

ملتان، مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمودالحسن کی علامہ اقتدار نقوی سے ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال

11 فروری 2017

وحدت نیوز (ملتان) مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 196 رانا محمودالحسن نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی سے صوبائی دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات سخاوت علی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، سید وسیم عباس زیدی اور امیر حسین گیلانی بھی موجود تھے۔ دونوں رہنمائوں نے ملکی اور مقامی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، ملاقات کے دوران شیعہ آبادیوں کے مسائل کے حوالے سے نشاندہی کی گئی جسے لیگی رہنما نے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے پنجاب اور ملک بھر میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا، اس موقع پر رانا محمودالحسن نے اس حوالے سے احتجاج اعلی قیادت تک ریکارڈ کرانے کا وعدہ کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree