Print this page

پی ایس ایل کی فائنل کی طرح قومی عزم کا اظہار اگر دہشت گردی کے خلاف بھی ہوجائے تو ملک امن کا گہورا بن سکتا ہے، سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ

06 مارچ 2017

وحدت نیوز (بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ نے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ملک دشمن عناصر کا پیدا کردہ خوف قومی عزم اور یکجہتی نے PSL فائنل کی صورت میں ختم کر دیا ، PSL فائنل کے پرامن انعقاد کے لئے ریاستی اداروںکے اقدامات قابل تحسین تھے ۔ اگر یہ ادارے اسی توجہ اور عزم کے ساتھ دہشت گردی کے ناصور کو اکھاڑ پھینکنے کی کو شش کریں تو یقینا بہترین نتائج حاصل ہوں گے ۔ جس طرح پوری دنیا نے پاکستانی قوم کی بے خوفی اور جذبہ دیکھا یہ پاکستانی قوم کا حقیقی روپ تھا۔ ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر بری طرح ناکام ہوئے ہیں ۔ہم اپنے ضلع بھکر میں بھی توقع رکھتے ہیں کہ ریاستی ادارے ایسے اقدامات کریں گے جس کی وجہ سے عوام کو خوشیاں ملیں اور خوف و ہراس کی فضاء تحلیل ہو۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree