Print this page

حکومت صرف شریف خاندان کے دفاع میں مصروف عمل ہے اور عام عوام دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہے، انجینئرمہر سخاوت علی

25 جولائی 2017

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے پولیٹیکل سیکریٹری انجینئرمہرسخاوت علی نے لاہور میں خود کش حملے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت صرف شریف خاندان کے دفاع میں مصروف عمل ہے اور عام عوام دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہے، حکومت نے شریف فیملی کی حفاظت کے لیے 8 ارب خرچ کردیئے مگر عوام کی جان ومال کے تحفظ کی بجائے میٹرو کو ترجیح دی گئی تاکہ لوہے اور سریا سے پیسہ کمایا جا سکے ،حکومت پنجاب اپنے سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے کی بجائے دہشتگردوں کو روکے اور انکا پولیٹیکل ونگ بننے سے باز آجائے ، ہم سکیورٹی اداروں  سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی شروع کرے تاکہ عام عوام کی جان ومال کا تحفظ کیا جاسکے جو کہ عوام کا بنیادی حق ہے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree