شام پر حملہ کرنے والے امریکہ اور فرانس کے صدر اور برطانیہ کا وزیراعظم مجرم ہیں، امام خامنہ ای

14 اپریل 2018

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک)   آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای رہبر انقلاب اسلامی ایران نے آج صبح عید بعثت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مناسبت اسلامی ممالک کے سفراء اور جمہوری اسلامی ایران کے مرکزی مسئولین کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں کہا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کے حوالے سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ توحید ظلم کے خلاف جدوجہد اور ظالموں کا مقابلہ کرنے کامل اصولوں پر مبنی ہے۔ اسی بنا پر حق کا محاذ ہمیشہ باطل محاذ کے مقابلے میں مزاحمت کرتا رہتا ہے اور اس کا حتمی سرانجام باطل کی پسپائی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ امت اسلامی کی ذمہ داری ہے کہ بعثت کے پیام یعنی توحید کی طرف واپس پلٹے۔ ظلم کے مقابلے جدوجہد کا حتمی نتیجہ کامیابی ہے۔ اس جدوجہد کا واضح نمونہ فلسطینی قوم ہے۔ فلسطینی قوم شروع میں ایک کمزور ملت تھی لیکن اپنی مزاحمت کی بنا پر یہ کمزور قوم آج قدرتمند فلسطین میں تبدیل ہو چکی ہے اور اسرائیل کو دھمکی دیتی ہے، یہ غاصب حکومت فلسطینی قوم کے مقابلے میں اپنی ناتوانی کو محسوس کر رہی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ کا شام میں موجود ہونا مغربی ایشیا اور شام میں موجود مزاحمتی گروہوں کی مدد کرنے کی غرض ہے۔ یہ جو کہا جاتا ہے ایران کے خطے میں بڑھوتری (Expansion) کے عزائم ہیں، جھوٹی بات ہے۔ عظیم، آباد اور متحد ایران خطے میں کسی بھی قسم کی وسعت طلبی یا دنیا کے کسی بھی علاقے پر (قبضہ) کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ رہبر انقلاب نے کہا کہ مغربی ایشیا میں ہماری موجودگی کا سبب مزاحمتی اور مقاومتی گروہوں کی مدد کرنا ہے کہ جو ظلم کے مقابلے میں کھڑے ہیں۔ مقاومتی محاذ نے اسی مدد  اور شام کی بہادر فورسز کی برکت سے دہشت گردوں کو شکست فاش دی اور یہ دہشت گرد جو امریکہ اور مغربی ممالک کے ہاتھوں وجود میں آئے مغلوب ہوئے۔

آیت اللہ خامنہ ای آج علی الصبح شام پر ہونے والے میزائل حملوں کی شدید مذمت اور امریکی صدر کے داعش کے خاتمے کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح جھوٹ اور مضحکہ خیز ہے۔ چونکہ امریکیوں نے سعودیہ اور اس کی مانند دیگر ممالک کے پیسوں سے ایسی خبیث موجودات کو عراق اور شام میں تیار کیا اور جہاں بھی ضرورت محسوس کی ان دہشت گردوں کی مدد بھی کی۔ جب داعش کے اصلی افراد محاصرے میں تھے تو انہوں نے ان کو نجات دی۔ امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کی بھرپور مدد کے باوجود مقاومتی محاذ نے شام اور عراق کو آزاد کروایا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے آج امریکہ کی طرف سے شام پر کئے جانے والے میزائل حملے کو جرم قرار دیا اور مزید کہا کہ میں واضح طور پر اعلان کرتا ہوں کہ امریکی صدر، فرانس کا صدر اور برطانیہ کا وزیراعظم مجرم ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree