محرم الحرام سے قبل لائسنسداروں اور عزاداروں کے مسائل فوری حل کیے جائیں، علامہ اقتدار نقوی

06 ستمبر 2018

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے محرم الحرام کی آمد سے قبل انتظامی معاملات اور عزاداری سید الشہدا سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ''تحفظ عزاداری سیل ''تشکیل دیدیا، ملتان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت سے محرم الحرام کے دوران تعاون کی توقع ہے، ایران اور عراق کے زائرین کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیانات خوش آئند ہیں، اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی صوبائی حکومت عزاداروں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرے، پی ٹی آئی حکومت کے لیے محرم الحرام میں عزاداروں کو درپیش مسائل حل کرنا امتحان ہے، اُنہوں نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں پنجاب حکومت بے گناہ افراد کے خلاف مقدمات قائم کرنے اور شیڈول فورتھ میں نام ڈالنے سے باز رہے گی۔

 اُنہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے ملاقات میں عزاداروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ہے، وزیرمملکت نے محرام الحرام اور زائرین کے حوالے سے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، ناصر عباس مہدی، محمد اصغر تقی، سید ندیم عباس کاظمی، سید محمد علی زیدی اور دیگر نے شرکت کی۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران انتظامیہ سے مکمل تعاون کی جائے گا اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداروں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے، اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں پانچ دن باقی رہ گئے ہیں لیکن ابھی اکثر محکموں کے کام مکمل نہیں ہوئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree