ملتان، علامہ اقتدار نقوی کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب جاوید اختر انصاری سے ملاقات، صوبہ جنوبی پنجاب کےقیام کے حوالے سے گفتگو

04 جنوری 2019

وحدت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے وزیراعلٰی پنجاب کے مشیر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، صوبہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید اختر انصاری نے کہا کہ انشاءاللہ جولائی تک ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام ہو جائے گا اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کو لاہور جانے کی بجائے ملتان سے ہی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ساتھ ہی انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کیلئے ایم ڈبلیو ایم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کا خاتمہ الگ صوبے سے ہی ممکن ہے، اس خطے کی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل ضروری ہے، موجودہ حکومت جس طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، اسی طرح عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree