بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پاکستان کیخلاف اعلان جنگ ہیں،ڈاکٹر طاہرالقادری

19 اپریل 2019

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر فورسز کے جوانوں اور سویلین کی ٹارگٹ کلنگ اور شہریوں کو کوچز سے اتار کر شہید کیے جانے کے دل سوز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پاکستان کیخلاف اعلان جنگ ہیں۔ پے در پے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک منظم گروہ پوری تیاری کیساتھ بلوچستان میں آگ اور خون کا کھیل کھیل رہا ہے اور چن چن کر پاکستانی شہریوں اور فورسز کے جوانوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے تمام ریاستی وسائل اور قوت بروئے کار لائی جائے، دو روز قبل ہزار گنجی میں بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہایا گیا تھا، ابھی اس خون کے دھبے بھی نہیں مٹے تھے کہ مزید 14 شہریوں کو شہید کر دیا گیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے، بلوچستان میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے، دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں، ان کیخلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو گیا۔ حالیہ کارروائیوں کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا، پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا اور معیشت کا پہیہ جام کرنا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree