Print this page

ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کا انٹراپارٹی الیکشن، علامہ اقتدار نقوی کثرت رائے سے دوبارہ سیکریٹری جنرل منتخب

29 اپریل 2019

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی کنونشن کے موقع پر اکثریت رائے سے سابق صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کو آئندہ تین سال کیلئے سیکرٹری منتخب کرلیا گیا، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا، کنونشن میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان میں اتحاد اور وحدت کے لیے مزید اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اُنہوں نے کہا کہ عزاداری سیدالشہداء کو درپیش مشکلات کا تدارک کیا جائے گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree