Print this page

ایم ڈبلیوایم کی وحدت کانفرنس میں تمام مذاہب اور مسالک کا اکٹھا ہونا نبی کریم ؐ کی تعلیمات کا عملی ثبوت ہے، سردار مہندرسنگھ

19 نومبر 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور میں وحدت کانفرنس کا فقید المثال انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئےپارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور وانسانی حقوق سردار مہندر پال سنگھ نے کہا کہ یہاں سب کا اکٹھا ہونا نبی کریم (ص) کی تعلیمات پر عمل کا ثبوت ہے، احادیث میں عمل سے دکھایا گیا ہے کہ تمام مذاہب کی عزت کرنی ہے انہیں تحفظ دینا ہے، تمام مذاہب اور مسالک کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر ہم اکٹھے ہو جائیں تو اسرائیل اور بھارت کچھ نہیں کر سکتے، یہ ہمارے اتفاق کی مار ہیں، ہم متحد ہو جائیں تو دنیا بھر کے تمام مظلوموں کو مظالم سے نجات مل جائیگی۔ وزیراعظم عمران خان ہر جگہ یہی بات کہتے ہیں کہ میرے نبیﷺ کا حکم ہے کہ ہم نے تمام مذاہب کو پوری آزادی دینی ہے، جب تک ہم نبیﷺ کی تعلیمات اور اللہ تعالٰی کے احکامات پر عمل نہیں کریں گے ہم آپس میں لڑتے رہیں گے۔

 

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree