Print this page

زائرین کی تفتان سے ڈیرہ غازی خان منتقلی، ایم ڈبلیوایم وفدکی کمشنر سے ملاقات،بہترین سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

16 مارچ 2020

وحدت نیوز(ڈی جی خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازی خان کے سیکریٹری جنرل سید انعام حیدرزیدی کی وفدکےہمراہ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد نسیم صادق سے ملاقات۔

ایم ڈبلیوایم کے وفدنے تفتان بارڈر سے ڈیرہ غازی خان آئسولیشن کیمپ میں منتقل کیئے گئے زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے کمشنر ڈی جی خان سے تفصیلی سے گفتگو کی ۔

کمشنر ڈی جی خان محمد نسیم صادق نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کو حکومت کی جانب سے زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیااور یقین دہانی کروائی کہ زائرین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree