Print this page

تکفیریت اورعدم برداشت کے عوامل کا خاتمہ کرنے لیے مخلصانہ تگ ودو کی ضرورت ہے، لیاقت بلوچ

05 نومبر 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام رحمت اللعالمینؐ وحدت کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہواجس میں ایم ڈبلیو ایم،ملی یکجہتی کونسل،جماعت اسلامی،شیعہ علما کونسل ، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحادکونسل، جمعیت علمائے پاکستان اور مختلف مذہبی جماعتوںکے رہنمائوںسمیت کثیرتعداد میں مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

 ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اورجماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کانفرنس کے انعقاد پر مجلس وحدت مسلمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیریت اورعدم برداشت کے عوامل کا خاتمہ کرنے لیے مخلصانہ تگ ودو کی ضرورت ہے۔مذہبی اشتعال انگیزی سے مسائل پیداہوتے ہیں۔اسلام کے مقدسات کی توہین اور فلسطین و کشمیر  پر امت مسلمہ کے احتجاج بھی مشترکہ ہونے چاہیے۔سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز وڈیوز چلا کرمختلف مسالک کوایک دوسروں کے خلاف صف آراکیا جارہا ہے۔قومی وحدت و یکجہتی کی بنیاد پر ہمیںایک قوم بن کرملک دشمنوں کو شکست دینا ہو گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree