Print this page

رہنما ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب انجینئرمہر سخاوت علی کی مولاناسیدعبدالخبیر آزاد کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مقرر ہونے پر مبارک باد

25 جنوری 2021

وحدت نیوز(ملتان) رہنما مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب انجینئر مہر سخاوت علی نے خطیب بادشاہی مسجد مولانا سیدعبدالخبیر آزاد کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مقرر ہونے پر مبارک باد دی اور مدینةالاولیاء ملتان آمد پر خوش آمدید کہا مذید کہا کہ آپ کے گھرانے کا شمار اسلامی تہذیب و تمدن رکھنے والوں میں ہوتا ہے۔ علماء کرام میں آپ کو بڑی قدر و منزلت حاصل ہے۔ تمام مسالک کے علماء کرام پاکستان کی سلامتی، اتحاد اور استحکام کیلے اکھٹے ہوں۔ ملک میں درپیش پیچیدہ مسائل کو علماء دانشمندی سے سلجھائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو علماء کرام کی جانب سے امن و بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا سیدعبدالخبیر آزاد نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مسالک کو امت واحدہ کا کردار ادا کرنا چاہیے۔انشاءاللہ میں تمام مسالک کے علمائے کرام سے ملاقات کروں گا اور ان سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ پاکستان میں ماہ رمضان اور روز عید کا تہوار انشاء اللہ ایک ہی دن منایا جائے گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree