Print this page

لیہ، اربعین حسینی (مشی) کے کیس میں باعزت بری ہونے والےعزادار قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، انجینئرسخاوت علی

16 جون 2021

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئرمہر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ گزشتہ سال چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر سے عزاداروں نے اربعین واک کی جس کی پاداش میں بالخصوص جنوبی پنجاب میں عزاداروں، بانیان مجالس وجلوس، علمائے کرام اور اہم شخصیات کے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے، ہماری اربعین واک پُرامن تھی لیکن اس کے باوجود مقدمات قائم کیے گئے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لیہ میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں اور دیگر عزاداروں کی مشی کیس میں باعزت بری ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری عزاداری صفدر حسین خان، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور سابق ضلعی سیکرٹری جنرل ساجد حسین خان گشکوری موجود تھے۔ انجینئر سخاوت علی نے اُنہیں باعزت بری ہونے پر ہار بھی پہنائے۔

انجینئر سخاوت علی نے مزید کہا کہ عزاداری سیدالشہداء ہماری شہہ رگ حیات ہے، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری عزاداری صفدر حسین خان نے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد صوبائی سطح پر عزاداری کانفرنس منعقد کی جائے گی، جسمیں جنوبی پنجاب بھر سے عزاداروں، بانیان جلوس و مجالس اور ماتمی سنگتوں کے سالاروں کو دعوت دی جائے گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree