Print this page

امریکہ افغانستان سے نکلنے کے بعد نئی قتل گاہ کی تلاش میں ہے، پاکستانی قوم مزاحمت کرے گی، انجینئر سخاوت علی

22 جون 2021

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی امریکی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، ماضی میں امریکی مفادات کی بھینٹ ہزاروں شہدا کو چڑھایا گیا، پاکستانی عوام کسی بھی صورت امریکی غلامی برداشت نہیں کرے گی، پاکستان ایک ایٹمی اور خودمختار ریاست ہے لیکن ماضی میں اسے امریکی کالونی بنانے کی کوشش کی گئی لیکن وقت نے ثابت کیا کہ ماضی کے فیصلے کتنے مہنگے ثابت ہوئے۔

 انجینئرسخاوت علی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان سے نکلنے کے بعد نئی قتل گاہ کی تلاش میں ہے جسے پاکستانی قوم کبھی اپنی مادر وطن کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی، امریکہ جہاں بھی گیا سوائے تباہی اور بربریت کے کچھ نہیں نظر آیا، اگر حکومت نے امریکہ کو اڈے دینے کے حوالے سے نرم گوشہ اختیار کیا تو پوری قوم سڑکوں پر ہوگی، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور بانیان پاکستان کی اولاد ہی اس کی محافظ ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree