Print this page

سابق مرکزی رہنما آئی ایس او عاطف سرانی ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری یوتھ افیئرز مقرر

21 جولائی 2021

وحدت نیوز(ملتان)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی رہنما و سابق ڈویژنل صدر ملتان عاطف سرانی نے باقاعدہ طور پر مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت اختیار کر لی، ذرائع کے مطابق عاطف سرانی جو ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں اُنہیں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا صوبائی سیکرٹری اُمور جوان مقرر کیا گیا ہے۔ عاطف سرانی کی حلف برداری آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔ عاطف سرانی دوران تعلیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے وابستہ رہے اور یونٹ سے لے کر مرکز تک مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree