Print this page

ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کی جانب سے مرحومین کی تعزیت اور بیماروں کی عیادت

31 اگست 2021

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے ملتان شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں مختلف شخصیات سے اُن کے عزیزو اقارب کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ علامہ اقتدار نقوی نے اعظم حسین جعفری سے ملاقات کی، ملاقات میں اُن کے بھائی اور دیگر عزیزوں کی وفات پر فاتحہ خوانی کی، بعدازاں اُنہوں نے گلگشت کالونی میں سہیل عابدی سے ملاقات کی، ملاقات میں اُنہوں نے سہیل عابدی کے عزیز کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ علاوہ ازیں غازی آباد، سوتری وٹ اور سورج میانی کا دورہ کیا، علامہ اقتدار نقوی نے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی سے بھی ملاقات کی اور اُن کی عیادت بھی کی۔ 

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree