Print this page

سید سکندر نقوی دوبارہ ایم ڈبلیوایم ضلع بہاولپور کے صدر منتخب ، علامہ اقتدارنقوی نے حلف لیا

24 جولائی 2022

وحدت نیوز(بہاولپور)مجلس وحدت مسلمین ضلع بہاولپور کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس جامع مسجد شیعہ فرید گیٹ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم عباس زیدی سمیت ضلع بھر کے یونٹس صدور اور ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے سید سکندر نقوی کو آئندہ تین سال کے لیے دوبارہ صدر منتخب کر لیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے نومنتخب صدرسے حلف لیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree